ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

طیارہ حادثہ میں شہید ہونے والے ڈی سی چترال کس فرض شناس پولیس افسر اوراہم سیاسی جماعت کے رہنماکے بھانجے ،بھائی کس اہم ادارے کے اعلی افسرہیں؟

datetime 8  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ (نیوزڈیسک )حویلیاں کے قریب طیارہ حادثے میں سابق آئی جی موٹر وے ذوالفقار احمد چیمہ اور مسلم لیگ (ن) رکن قومی اسمبلی افتخار احمد چیمہ کے بھانجے‘ ڈی سی چترال اسامہ احمد وڑائچ بھی جاں بحق ہوگئے۔ اسامہ احمد وڑائچ طویل عرصہ سے اسلام آباد میں رہائش پذیر تھے۔

وہ چھٹی پر اسلام آباد اپنے گھر آرہے تھے‘ حادثے میں ان کی اہلیہ آمنہ اور 9ماہ کی بیٹی ماہ رخ بھی جاں بحق ہوگئی۔اسامہ قبل ازیں اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد تھے۔ بعدازاں وہ ڈی سی تعینات ہوگئے۔

اسامہ احمد وڑائچ سابق کشنر گوجرانوالہ طارق نجیب نجمی کے داماد تھے۔ ان کے والد پروفیسر ڈاکٹر فیض‘ بھائی سعد فارن سروس میں اور بہن ڈاکٹر ہیں۔اسامہ احمد وڑائچ کے والد پروفیسر فیض احمد وڑائچ 35سال قبل وہاڑی سے اسلام آباد منتقل ہوئے‘ اسامہ احمد وڑائچ کے ایک بھائی کرنل امجد وڑائچ پاک فوج میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ پروفیسر فیض وڑائچ کی زرعی اراضی وہاڑی میں موجود ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…