ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

میری ای میلز کو عوام کیلئے منظر عام پر لایا جائے، ہیلری کلنٹن

datetime 6  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے حکام سے کہا ہے کہ وہ ان کی ای میلز کو عوام کیلئے منظر عام پر لایا جائے۔ امریکا کی سابق وزیرِ خارجہ ہیلری کلنٹن نے ان کے ذاتی ای میل کے استعمال کے حوالے سے بڑھتے ہوئے تنازع کے جواب میں حکام سے کہا ہے کہ ان کی ای میلز کو منظر عام پر لایا جائے۔ انھوں نے ٹوئٹر پر پیغام دیا ہے کہ میں چاہتی ہوں کہ عوام میری ای میل دیکھ سکیں۔ یہ بیان 2012ءمیں لیبیا کے شہر بن غازی میں امریکی سفارتخانے پر ہونے والے حملے کی تحقیقات کرنے والی کانگریس کمیٹی کی جانب سے ان کے ای میلز کے سمن جاری ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔ امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ ہیلری کلنٹن کے ذاتی ای میل اکاﺅنٹ کے استعمال کو ممکنہ طور پر وفاقی قانون کی خلاف ورزی کے طور پر معائنہ کر رہا ہے۔ اس تنازع کے باعث ہیلری کلنٹن دباو کا شکار بھی ہیں کیونکہ یہ سمجھا جا رہا ہے کہ وہ 2016 کے صدارتی انتخابات میں ڈیمو کریٹس کی جانب سے صدارتی امیدوار کے طور پر نامزدگی کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انھوں نے لکھا کہ میں سٹیٹ سے کہتی ہوں کہ وہ میری ای میلز کو جاری کر دیں۔#/s#



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…