بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

جسٹس (ر) وجیہہ الدین احمد کی پریس کانفرنس،نئی پارٹی کا اعلان کردیا،کو ن کون ساتھ تھا؟نام سامنے آگئے

datetime 7  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) تحر یک انصاف کے ناراض رکن جسٹس (ر) وجیہہ الدین احمد نے ’’عام لوگ اتحاد ‘‘کے نام سے نئی پارٹی بنانے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ پاناما لیکس پر کمیشن نہیں بنا چاہیے سپریم کورٹ ہی فیصلہ کرے‘تحر یک انصاف پر پیرا شوٹ لوگوں کا قبضہ ہو چکا ہے‘سیاست کو تجارت سے الگ کرینگے‘انصاف کی فراہمی حکمرانوں کی ترجیحی نہیں ہے‘عوام کی جو دولٹ ہڑپ کی اس واپس لے کر آئیں گے۔

وہ لاہور پریس کلب میں اپنی نئی سیاست جماعت ’’عام لوگ اتحاد‘‘ کے اعلان کے موقعہ پر پر یس کا نفر نس سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر ان کے ساتھ کسان اتحاد کے چیئر مین چوہدری محمد انور،پنجاب کے صدر لالی خان،ڈاکٹر شفیق،طاہر سید،وسیم ظفر،فروز شاہ نورانی،ظفر عثمان سمیت دیگر پارٹی عہدیدار موجود تھے۔جسٹس (ر) وجہیہ الدین نے مزید کہامیں کل بھی پاناما لیکس پر کمیشن بنے کے خلاف تھا اور آج بھی خلاف ہوں اس کا فیصلہ صرف سپریم کورٹ ہی کرے گی‘حکمرانوں نے لندن میں فلیٹ خریدنے کا اعتراف کرلیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے آج کی عدالیہ انصاف فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہیں اس کی وجہ انتظامیہ نے ان کو یرغمال بنا لیا ہے‘ہمارے ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے اس کے خاتمے کے بغیر ہم دیگر ترقی یافتہ ممالک اک مقابلہ کیسے کرسکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا یہ پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے ہماری پارٹی میں کوئی شخص عہدوں کا خواہش مند نہیں ہے پارٹی میں 80عوامی نمائندے ہونگے اسمبلیوں میں 99فیصد نمائندوں کا تعلق امیر طبقے سے ہیں جبکہ ہماری ترجیحی ،یوتھ ،خواتین ،مینارٹی اور مزدور ہیں ہم ان کو اسمبلیوں میں لے کر آئیں گئے۔انہوں نے مزید کہا آئندہ عام انتخابات سے قبل پارٹی الیکشن کرائے جائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…