اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

بڑے شہر کیلئے بڑی خوشخبری،چین نے 9ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا

datetime 6  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی )توانائی کے بارے میں کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں کے الیکٹرک کی مجوزہ نئی حصص ہولڈر شنگھائی الیکٹرک پاور نے کراچی الیکٹر ک کی انتظامیہ کے ہمراہ9ارب ڈالرز کی اس سرمایہ کاری کا اپنا بزنس پلان پیش کیا جو کہ کراچی الیکٹرک کمپنی کے انفراسٹرکچرسمیت بجلی کی ترسیل،تقسیم اور بجلی کی پیداوار کو بہتر بنانے کے لئے بنایا گیا ہے جبکہ حکومت پاکستان نے کے الیکٹرک کے حصص ہولڈر میں تبدیلی اور سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس ضرورت پر زور دیا کہ کراچی الیکٹرک کمپنی اپنی سرمایہ کاری کے منصوبے اس طرح کے بنائے کہ بجلی کا ترقیاتی ڈھانچہ اور پیداواری سہولیات حکومت کے 2018ء کے لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کے منصوبہ کے مطابق ہو۔

منگل کوتوانائی کے بارے میں کابینہ کمیٹی کی طرف سے تشکیل دی گئی کمیٹی کا اجلاس پانی و بجلی کے وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف کی صدارت میں منعقد ہوا۔ یہ اجلاس کراچی الیٹرک کی ٹرانزیکشن پر تبادلہ خیال کرنے کے سلسلہ میں ہوا جس میں وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل، چیئر مین نجکاری کمیشن،چیئر مین سرمایہ کاری بورڈ نے بھی شرکت کی۔ کمیٹی کے اس اجلاس میں وزارت پانی و بجلی،وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل،خزانہ اور قانون و انصاف ڈویژن کے اعلیٰ سطحی نمائندے بھی موجود تھے۔ اجلاس میں کے الیکٹرک کی مجوزہ نئی حصص ہولڈر شنگھائی الیکٹرک پاور نے کراچی الیکٹر ک کی انتظامیہ کے ہمراہ9ارب ڈالرز کی اس سرمایہ کاری کا اپنا بزنس پلان پیش کیا جو کہ کراچی الیکٹرک کمپنی کے انفراسٹرکچرسمیت بجلی کی ترسیل،تقسیم اور بجلی کی پیداوار کو بہتر بنانے کے لئے بنایا گیا ہے۔

شنگھائی الیکٹرک پاور چین میں بجلی کے شعبہ کی سب سے بڑی کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ اس کمپنی کے ماہرین نے اجلاس میں کمپنی کے پروفائل،بین الاقوامی سطح کی مہارت اور اس قسم کے تجربہ بارے بتایا۔ حکومت پاکستان نے کے الیکٹرک کے حصص ہولڈر میں تبدیلی اور سرمایہ کاری کا خیر مقدم کیا ہے۔ حکومت پاکستان نے اس بات کی ضرورت پر زور دیا کہ کراچی الیکٹرک کمپنی اپنی سرمایہ کاری کے منصوبے اس طرح کے بنائے کہ بجلی کا ترقیاتی ڈھانچہ اور پیداواری سہولیات حکومت کے 2018ء کے لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کے منصوبہ کے مطابق ہو۔ حکومت پاکستان نے کے الیکٹرک کے صارفین کو بجلی کی فراہمی اور بجلی کے معیار میں بہتری لانے کی کوششوں میں معاونت کا بھر پور یقین دلایا ہے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…