جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

جنوری 2017ء تک کیا ہوگا؟ محکمہ موسمیات کی آئندہ دو ماہ کی پیش گوئی، انتہائی تشویشناک دعویٰ کردیا

datetime 6  دسمبر‬‮  2016 |

لاہور( این این آئی)محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک میں رواں ماہ دسمبر بارشیں اور برفباری معمول سے کم ہو گی جبکہ جنوری میں تقریباً نارمل ہوں گی ،آبی ذخائر مزید کم ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا گیا ۔محکمہ موسمیات نے دسمبر 2016 اورجنوری 2017 کی جائزہ رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق دسمبر میں بارشیں اوربرفباری معمول سے کم جبکہ جنوری میں تقریباً نارمل ہوں گی ،پنجاب اورخیبرپختونخوا ہ میں سموگ اوردھند چھائی رہے گی جس کی شدت ملی جلی ہوگی ، دن کے وقت درجہ حرارت بھی معمول سے قدرے زیادہ رہے گا ۔محکمہ موسمیات نے اپنی رپورٹ میں یہ خدشہ بھی ظاہر کیا ہے کہ کم بارشوں کے باعث آبی ذخائرمزید کم ہو جائیں گے۔

واٹر مینجمنٹ حکام اورصارفین پانی کے استعمال میں اتنہائی احتیاط سے کام لیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ کئی رو زتک بارش کا کوئی امکان نہیں ۔کوئٹہ میں موسم کی صورتحال یکسر تبدیل ہو رہی ہے دو ہفتوں کے دوران سرد و خشک رہنے والے موسم میں خشکی برقرار ہے تاہم سردی کی شدت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔قلات جہاں گزشتہ ہفتے تک کم سے کم درجہ حرارت منفی چار ڈگری تک گر گیاتھاوہاں بھی اب سردی کی شدت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔اسی طرح ژوب اوردالبدین میں کم سے کم درجہ حرارت چھ اور خضدار میں کم سیکم درجہ حرارت 10ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیاہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم سرد و خشک رہے گا۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…