جمعہ‬‮ ، 27 مارچ‬‮ 2026 

کراچی آتشزدگی، ہوٹل میں ہلاکتوں کی افسوسناک وجہ سامنے آگئی

datetime 5  دسمبر‬‮  2016 |

کراچی(این این آئی)گزشتہ شب نجی ہوٹل میں آتشزدگی سے متعلق تیار کی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ہوٹل میں نصب فائر سسٹم ناکارہ تھا جس کی وجہ سے آگ نے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ذرائع کے مطابق ہوٹل میں آگ لگنے کے واقعے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے جس میں ہوٹل میں فائرسسٹم ناکارہ ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہوٹل کے گرانڈ فلور پر موجود کچن میں آگ حادثاتی طور لگی جب کہ ہوٹل میں ایمرجنسی ایگزیٹ گیٹ موجود تھے

تاہم ہوٹل میں موجود لوگ افراتفری کے باعث دروازے استعمال نہ کرسکے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہوٹل انتظامیہ کے مطابق ایمرجنسی الارم کام کررہے تھے تاہم عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے کسی الارم کی آواز نہیں سنی، ہوٹل میں آگ بجھانے کے آلات تھے لیکن دھواں ختم کرنے والےآلات نہیں تھے لہذا زیادہ تر ہلاکتیں عمارت میں دھواں بھرجانے کے باعث دم گھٹنے سے ہوئیں۔واضح رہے کہ گزشتہ رات شارع فیصل پر ہوٹل میں لگنے والی آگ کے باعث دم گھٹنے سے 3 خواتین سمیت 11 افراد جاں بحق اور 70 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…