پشاور(این این آئی)تبدیلی ہوا میں اُڑ گئی،نوشہرہ میں پرویز خٹک نے کیا، کیا؟ خبررساں ادارے نے بڑا دعویٰ کردیا،خیبرپختونخوا پولیس میں سیاسی مداخلت ختم کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ،وزیراعلی پرویزخٹک نے ڈبل مڈر کیس کے ملزم کوپولیس کی حراست سے رہا کرکے ایس ایچ اوکومعطل کردیا۔
باوثوق ذرائع کے مطابق گزشتہ روز نوشہرہ پیرپائی میں خاتون اوراسکے بیٹے کوقتل کیاگیا تھا جس کے الزام میں پولیس نے ملزم شیرباز کوگرفتارکرلیا ہے ،ذرائع نے بتایا ہے کہ ملزم پر پہلے بھی ایک قتل کامقدمہ درج ہے،چیف منسٹرخیبرپختونخوا تحریک انصاف کے ایک کونسلر کے گھر کھانے کے دعوت پر آیا تھا جہاں پر پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاج کیا اورملزم کی رہائی کامطالبہ کیا،
،ذرائع کے بتایا کہ وزیراعلی پرویزخٹک پولیس سٹیشن اضاخیل پہنچ گئے اورملزم شیرباز ولد جمیل خان کوپولیس کی حراست سے چھوڑالیا۔ذرائع نے بتایا کہ ایس ایچ او عبدالولی خان نے ملزم کورہا کرنے سے انکار بھی کیا تاہم وزیراعلی نے حوالات میں بند ملزم کو رہا کرنے پر بضد تھے۔،ذرائع کے مطابق اس موقع پر ڈی پی او واحدمحمود بھی موجود تھے ،وزیراعلی نے ایس ایچ کومعطل کرکے ملزم کواپنے ساتھ لے گئے