ہفتہ‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2024 

عنقریب 2017میں 2سورج اور 2چاند گرہن کی وجہ پاکستان سمیت پوری دنیا میں کیا اہم تبدیلیاں رونما ہونگی ؟ مسلمانوں کو کیا کرنا چاہئیے ؟معروف عالم دین نے خبردار کردیا

datetime 4  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چنیوٹ ( آئی این پی) 2017 میں دنیا بھر میں دو سورج اور دو چاند گرہن ہوں گے۔2017 میں دنیا میں بہت سی تبدیلیاں رونما ہو سکتی ہیں۔ملک کے معروف ماہر علم رمل،علم الاعداد پیر خواجہ ناظر علی چنیوٹی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ سال 2017 میں دنیا بھر میں چار سورج اور چاند گرہن ہوں گے۔ان میں سال کا پہلا چاند گرہن 11 فروری کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق صبح 4 بجکر 33 منٹ پر لگے گا اور مکمل سورج گرہن 5 بجکر 40 منٹ پر ہو گا اور اسکا اختتام 7بجکر 50 منٹ پر ہو گا .یہ گرہن برج اسدکے 22 درجہ ہ پر لگے گا۔یہ سورج گرہن یورپ۔جنوبی افریقہ،امریکہ،برطانیہ،برازیل ،روس کے علاوہ پاکستان اور بھارت کے علاوہ یو اے ای کے ممالک میں بھی دیکھا جا ئے گا۔سال رواں کا پہلاسورج گرہن26 فروری برج حوت کے 8 درجہ پر لگے گا اس کا آغاز پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام 5 بجکر 12 منٹ پر ہو گا۔مکمل گرہن شام 7 بجکر55منٹ پر ہوگا اور یہ رات10 بجکر 32 منٹ پر ختم ہو جائے گا۔یہ گرہن پاکستان،بھارت،بنگلہ دیش،عرب امارات،ارجنٹائن،جنابی افریقہ اور زمبابوے کے علاوہ دنیا اور اور ممالک میں بھی دیکھا جا سکے گا۔سال رواں کا دوسرا چاند گرہن 7 اگست کو لگے گا۔یہ گرہن برج دلو کے 15 درجہ پر لگے گا ۔جس کا آغاز پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 8 بجکر46منٹ پر ہو گا مکمل گرہن 11 بجکر 20 منٹ پر جبکہ اختتام 1 بجکر 52 منٹ پر ہو گا۔یہ گرہنپاکستان،بھارت،بنگلہ دیش،عرب امارات،انڈونیشائ،روس،جنوبی کوریا،آسٹریلیا،جاپان،ایران ،عراق اور دیگر ممالک میں بھی دیکھا جاسکے گا۔یہ چاند گرہن تمام ایشائی ممالک میں دیکھا جا ئے گا اور اس کے گہرے اثرات مرتب ہو ں گے۔اس کے علاوہ یہ گرہم جنوبی افریقہ اور اس سے ملحقہ ممالک کے سمندر میں بھی نظر آئے گا۔جبکہ سال رواں کا آخری اور چوتھا سورج گرہن 21 اگست کو برج اسد کے28 درجہ پر لگے گا۔اس سورج گرہن کا آغاز پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 8 بجکر 50 منٹ پر ہو گا۔مکمل گرہن 11 بجکر 26 منٹ اور اسکا اختتام 2 رات بجکر 07 منٹ پر ہو گا ۔یہ گرہن امریکہ،یورپ،کینڈا،ارجنٹائن،برازیل میں دیکھا جائے گا۔پاکستان اور ایشائی ممالک میں دن کی روشنی ہو نے کی وجہ سے یہ سال کا آخری گرہن نہیں دیکھا جا سکے گا۔ پیر خواجہ ناظر علی چنیوٹی نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ اس سال کے سورج گرہن اور چاند گرہن پاکستان میں زیادہ دیکھائی دیں گے اس کے اثرات ملک میں پڑیں گے اور ملک میں اہم تبدیلیاں رونما ہو سکتی ہیں۔علاوہ ازیں پوری دنیا میں بھی اہم تبدیلیاں رونما ہو ں گی۔سورج اور چاند گرہن کے دوران دو رکعات نماز کسوف و خسوف ادا کر یں تاکہ تمام مسلمان نحوستوں سے محفوظ رہ سکیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…