منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

بھارت میں سرتاج عزیز کی نریندر مودی سے ملاقات۔۔ نواز شریف بارے کیا اہم پیغام بھجوایا ؟

datetime 4  دسمبر‬‮  2016

امرتسر ( آئی این پی ) نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے موقع پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے مصافحہ کیا اور وزیراعظم نوازشریف کی خیریت دریافت کی اور انکے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ،نریندر مودی نے کانفرنس کے شرکاء سے مشترکہ ملاقات بھی کی ،سرتاج عزیز (آج ) کانفرنس سے کلیدی خطاب کریں گئے ،پاکستان نے افغانستان کے حوالے سے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے ، ہم نے بھارت سے کسی دو طرفہ ملاقات کی درخواست نہیں کی اور نہ ہی بھارت کی طرف سے ایسی کوئی تجویز آئی ہے ۔
ہفتہ کو امرتسر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہاکہ بھارتی وزیراعظم نے کانفرنس کے شرکاء کو عشائیہ دیا ہے اس دوران مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے مصافحہ بھی کیا اور وزیراعظم نوازشریف کی خیریت دریافت کی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم مودی نے شرکاء کے ساتھ مشترکہ ملاقات کی جس کا بنیادی مقصد افغانستان تھا ، مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے افغانستان سے
متعلق پاکستان کی پالیسی پر اظہار خیال کیا ، پاکستان افغانستان میں قیام امن کے لئے پر عزم ہے اور افغانستان میں امن و استحکام کا خواہاں ہے۔انھوںنے کہاکہ پاکستان ہر اس کوشش کی حمایت کرے گا جس سے افغانستان میں امن ہو سکتا ہے ، مشیر خارجہ نے ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے بھی ملاقات کی ، ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس سے آج اتوار کو وزیر اعظم نریندرمودی اور افغانستان کے صدر افتتاحی خطاب کریں گے ۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز کانفرنس سے کلیدی خطاب کرینگے ۔
کانفرنس افغانستان سے متعلق ہے ۔ پاکستان نے ہمیشہ افغانستان کے حوالے سے کردار ادا کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بھارت سے کسی دو طرفہ ملاقات کی درخواست نہیں کی اور نہ ہی بھارت کی طرف سے ایسی کوئی تجویز آئی ہے ۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…