جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

تحریک انصاف کے اہم رہنما اورشہبازشریف میں ٹھن گئی،بڑے اقدام کا اعلان

datetime 3  دسمبر‬‮  2016 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فون کال کو حکومتی میڈیا سیل کی کارستانی قرار دیتے ہوئے شہباز شریف کی کرپشن کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا۔اسلام آباد کے جناح کنونشن میں کاروباری تنظیم کاری کانفرنس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہاکہ ہم نوازشریف کی کہانیوں میں تضادات سامنے لائے دبئی ان کے جھوٹ کی بنیاد تھی ان کی کمپنی ڈھائی ملین خسارے میں تھی ہم نے دستاویزی ثبوت سے ثابت کیا ہے کہ ان کے بچوں نے دوہزار ایک میں کاروبار شروع کیا ہم نے ثبوت جمع کروائے ہیں

ان پر اب بحث کریں گے۔جہانگیر ترین نے منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فون کال کی خبر کو حکومتی میڈیا سیل کی کارستانی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزارت خارجہ سے ایسا کوئی بیان جاری نہیں ہوا اس سے پاکستان کی دنیا بھر میں جگ ہنسائی ہوئیتقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے جھوٹے دعوؤں پر ان کا نام کئی بار تبدیل ہونا چاہیے تھا ٗ ن لیگ کے طرز حکومت نے اداروں کو تباہ کردیا ساتھ ہی انہوں نے اعلان کیا کہ اگلے ہفتہ وزیراعلیٰ شہباز شریف کی کرپشن پر لاہور ہائی کورٹ میں ان کی نااہلی کی درخواست دائر کرینگے پی پی پر تنقید کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ تین سال سے پنجاب سے غائب رہنے والی پی پی پی تین دن کے یوم تاسیس سے واپس نہیں آسکتی صوبہ پنجاب میں آئندہ انتخابی معرکہ پی ٹی آئی اور ن لیگ کا ہو گا۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…