جمعہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2024 

برما میں مسلمانوں پر مظالم، قتل عام میں وہ شخص ملوث نکلا جس کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتاتھا

datetime 3  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیپیداو(نیوزڈیسک)برما میں مسلمانوں پر مظالم، قتل عام میں وہ شخص ملوث نکلا جس کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتاتھا، تفصیلات کے مطابق برما میں مسلمانوں کا قتل عام جاری ہے اور ایک اور حیرت انگیز انکشاف یہ ہوا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں سے زیادتی کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی میانمار حکومت کی کمیٹی کا سربراہ بھی اس قتل عام میں ملوث ہے، انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس کمیٹی کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ روہنگیا مسلمانوں کے استحصال پر آزاد کمیٹی بنائی جائے۔حکومت کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والی زیادتیوں کی تفتیش کے لیے 13 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جسے انسانی حقوق کی تنظیموں نے مسترد کردیاہے۔انسانی حقوق کی تنظیموں نے دعویٰ کیا ہے کہ

حکومت کی کمیٹی میں ایک بھی مسلم نمائندہ شامل نہیں ہے بلکہ جو شخص اس کمیٹی کی سربراہی کررہاہے اسے امریکہ کی جانب سے بلیک لسٹ کیاگیا ہے واضح رہے کہ کمیٹی کی سربراہی نائب صدر میئنت سوے کر رہے ہیں،جو امریکا کی جانب سے بلیک لسٹ کیے گئے ریٹائرڈ فوجی جنرل ہیں اور وہ خود میانمار کے صوبے یونگان میں 2007 میں معاشی انقلاب کے مظاہرے سیفرون میں ہونے والے قتل عام میں ملوث ہیں۔انسانی حقوق کی تنظیم فورٹی فائیو رائٹس نے اس کمیٹی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر فوج کے کسی اور شخص کی سربراہی میں بھی کمیٹی تشکیل دی گئی تو اسے قبول نہیں کیاجائے گا۔اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ راکھائن میں فوجی کریک ڈاؤن کی وجہ سے رواں ہفتے 10 ہزار سے زائد روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش کی سرحد پر پہنچے ہیں ، بنگلہ دیش کی سرحد پر پہنچنے والے روہنگیا لوگوں نے فوجیوں کی جانب سے ظلم و استحصال اور جنسی زیادتی کی خوفناک کہانیاں سنائی ہیں۔میانمار کی فوج مسلمانوں کی نسل کشی کر رہی ہے، جس وجہ سے ہزاروں مسلمان بنگلہ دیش میں پناہ لینے کے لیے پہنچ رہے ہیں‎

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…