جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

2018کے انتخابات میں کیا ہوگا؟پیپلزپارٹی کھل کرسامنے آگئی،حتمی اعلان کردیاگیا

datetime 3  دسمبر‬‮  2016 |

لاہور (آئی این پی) پیپلزپارٹی کے چےئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نوازشر یف نے 27دسمبر تک ہمارے مطالبات منظور اور چوہدری نثار کو نہ ہٹایا تو پورے ملک میں ‘‘گونواز گو ‘‘کا نعرہ لگے گا ‘2018کے انتخابات میں بلاول بھٹو ہی وزیر اعظم بنے گا ‘،لاڑکانہ سے انتخابات لڑوں گا ،ایوان صد ر اور وزراء اعلی ہاؤسز پربھی پیپلزپارٹی کا جھنڈا لگے ‘میرے پسندیدہ ’’چاچا ‘‘عمران خان کے خلاف رو رو کے نعرے نہ لگائے وہ پہلے ہی رورہا ہے ‘ہم سیاست کو خدمت اور جہاد سمجھتے ہیں سیاست کو تخت لاہور کی جی ٹی روڈ سے سیاست کو گندہ نہیں ہونے دیں گے‘خیبر پختونخواہ کے لوگ غیر ت مند ہے وہ کسی کا گالی نہیں دیتے ‘جھنگ کے الیکشن کے بعد نیشنل ایکشن پلان ختم ہو چکا ہے‘ خیبر پختونخواہ دہشت گردی کے سونامی میں ڈوب رہا ہے ۔ وہ بلاول ہاؤس لاہور میں خیبر پختونخواہ سے آئے کارکنان سے پارٹی کے یوم تاسیس کے حوالے سے خطاب کر رہے تھے بلاول بھٹو نے اپنے خطاب میں کہا کہ پیپلزپارٹی خیبر پختونحوا میں مضبوط جماعت ہے اور پورے پاکستان میں پیپلزپارٹی پہلی پوزیشن پارٹی بن چکی ہے اور یہ شہیدوں کی پارٹی ہے ہم صرف خیبر پختونخواہ بلو چستان سمیت تمام صوبوں سے وزراء اعلی بنائے اور وزیر اعظم بھی بنا سکتے ہیں خیبر پختونخواہ دہشت گردی کے سونامی میں ڈوب رہا ہے اور جھنگ کے الیکشن کے بعد نیشنل ایکشن پلان ختم ہو چکا ہے نوازشر یف اگر چوہدری نثارکو اگر عہدے سے نہیں ہٹاتے اور کوئی اہل وزیر داخلہ نہیں دیتے تو تخت لاہور سمیت پورے ملک سے 27دسمبر کے بعد کر اچی کوئٹہ پشاور ملتان سمیت پورے ملک سے گو نواز گو کا نعرہ لگے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت مشکل اور فیصلہ کن حالات سے گزررہا ہے سیاست ہمارے لئے جہاد اور خدمت ہے اس کو تخت لاہور کی جی ٹی روڈ سے سیاست کو گندہ نہیں ہونے دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان میرا پسند ہ چاچا ہے وہ ابھی سے ہی رور ہااسکے خلاف مزید نعرے نہ لگائے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نوازشر یف اگر تیسری بار بھی اقتدار میں آنے کے باوجود میرے4مطالبات ماننے کو تیار نہیں تو ان سے یہ اقتدار چھین لیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ،لاڑکانہ سے انتخابات لڑوں گا اور2018کے انتخابات کے بعد صدر وزیر اعظم اور وزراء اعلی سمیت ہر جگہ پیپلزپارٹی کا جھنڈ الگے اور میں 2018میں وزیر اعظم بنوں گا ۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…