اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

سابق چیف جسٹس آف پاکستان کے تہلکہ خیز انکشافات

datetime 3  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس سجاد علی شاہ نے ایک نجی ٹی وی چینل پر پانامہ لیکس معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پانامہ لیکس معاملے پر شریف فیملی سے ثبوت مانگے گئے تو انہیں دینے پڑیں گے ۔ نجی ٹی وی چینل کےاینکر پرسن کاشف عباسی نے سوال کیا کہ آپ کےچیف جسٹس ہوتے ہوئے جب آپ نے نواز شریف کو عدالت بلایا تو کیا وہ عدالت آئے تھے ؟ جس پر سجاد علی شاہ نے جواب دیا کہ پہلے تو میاں نواز شریف نے ایسے بیانات دیے کہ جیسے وہ عدالت آکر احسان کر رہے ہوں تاہم انہیں آنا پڑا ، میاں صاحب کہنے لگے کہ عدالت میں حاضر ہونے میں کوئی مسئلہ نہیں ، عدات میں تو حضرت عمر فاروق ؓ اور حضرت علی ؓ بھی آئے تھے ۔کاشف عباسی نے ایک کتاب کا حوالہ دیتے ہوئے پوچھا کہ آپ کے بارے میں میاں صاحب نے گوہر ایوب جو اس وقت کے اسپیکر تھے ان سے مشورہ کیا کہ آپ کو ایک دن کیلئے جیل میں کس طرح رکھا جا سکتا ہے ؟ آخر اس چپقلش کی وجہ کیا تھی ؟ جس پر سابق چیف جسٹس نے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ میاں نواز شریف کیوں کہ ایک بزنس میں دماغ رکھتے تھے اور اور وہ خود کو آل اِن آل سمجھتے تھے جبکہ میں قانون کی پاسداری اور برابری کا قائل تھا اور یہی بات ہماری مخالفت کی وجہ بنی ۔ہٹائے جانےکے سوال پر انہوںنے بتایا 17ججز میں سے  10ججز کو خریدا گیا ، کوئٹہ میں ان کو ایک خصوصی فلائٹ کے ذریعے لے جایا گیا اور اس فلائٹ میں پیسوں سے بھرے بیگ بھی تھے جسے بعد میں سوٹ کیس بتایا گیا۔ کاشف عباسی نے سوال کیا تو کیا ان ججز م میں سے کوئی گورنر بھی بنے جس پر سابق چیف جسٹس نے جواب دیا کہ بالکل بنے اور ابھی بھی بن رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…