اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سپریم کورٹ میں زیر سماعت پانامہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کی پوزیشن واضح کر دی، نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کیس دو حصوں پر مشتمل ہے ، پہلا یہ کہ وزیراعظم نواز شریف کی بلین روپے کی جائیداد بیرون ملک ہے۔ وزیراعظم سمیت ان کے خاندان نے یہ ثابت کرنا ہے کہ اس جائیداد کو خریدنے کیلئے ان کے پاس پیسے کہاں سے آئے ؟وزیراعظم کی جانب سے تین بیانات ریکارڈ کروائے گئے ۔
اور تینوں بیانات میں واضح تضاد موجود ہے ۔ پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کہنا تھا کہ جدہ اسٹیل مل فروخت کر کے وزیر اعظم اور اہل خانہ نے جائیداد خریدی جس پر سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ منی ٹریل کا کوئی کاغذ تو موجود ہی نہیں ہے۔ جس کے بعد قطری شہزادے کا خط بھی اچانک سامنے آ یا ہے۔
دوسرا حصہ یہ ہے کہ اگر پیسے نہیں دئے تو پھر یہ تمام پیسے کہاں سے آئے؟ ایف آئی اے کی انکوائری ، بی بی سی کی فلم سمیت دیگر ثبوت موجود ہیں،ان ثبوتوں کی بنا پر منی لانڈرنگ ثابت ہو جائے گی ۔
مزید کیا کہا؟ ویڈیو ملاحظہ کیجئے
Fawad Ch explains in detail where PTI’s case… by cokasif3