اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

’’امریکی بھی پاکستان کے رنگ میں رنگ گئے ‘‘ امریکی اعلیٰ عہدیداروں کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا

datetime 3  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ یسک) گورے بھی سندھی ثقافت کے رنگ میں رنگ گئے ۔کراچی میں امریکی قونصلیٹ کے عملے نے اجرک اور سندھی ٹوپی میں دلچسپ تبصر وں اور انوکھے جملوں کے تبادلے پر مبنی ویڈیو جاری کر دی۔4دسمبر کو سندھ میں ثقافت کا دن منایا جا رہا ہے اسی سلسلے میں جہاں پورے صوبے میں جشن کا سا سماں دکھائی دے رہا ہے وہیں کراچی میں امریکی قونصل خانہ بھی سندھی ثقافت کے رنگ میں رنگ گیا ہے۔
قونصل خانے کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں قونصلیٹ کے اراکین اجرک اوڑھے اور سندھی ٹوپی پہنے دکھائی دے رہے جبکہ اس دوران سندھی بولنے کی کوشش بھی کر رہے ہیں۔گلابی سندھی بولتے ہوئے کوئی تو اپنا تعارف کراتے ہوئے سندھی زبان میں نام بتا رہا ہے تو کوئی سندھ کے ثقافت کے دن کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کر رہاہے۔
دلچسپ جملوں میں مبنی یہ ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک اتنی مقبول ہو گئی کہ ہزاروں افراد نے اپنی پسندیدگی کا اظہار کرتے ویڈیو شیئر کی۔ویڈیو میں قونصل خانے کے مختلف اراکین کے اس انوکھے انداز کو دیکھ کر اور سندھی بولنے کے دلچسپ طریقے نے دیکھنے والوں کو نہ صرف حیران کر دیا بلکہ سندھ کے کلچر سے محبت کے اظہار کے اس انداز پر بیحد خوش بھی کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…