اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

پاک افغان سرحد پر ایک اور میگا پراجیکٹ،چین کی زبردست تجویز ،افغانستان نے حامی بھرلی

datetime 2  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی ) افغان میڈیا کی اطلاعات کے مطابق چین نے پاکستان اور افغانستان کو ملانے کیلئے کوئٹہ ۔ کابل اور پشاور ۔ کابل ریلوے لائن بچھانے کی تجویز پیش کی ہے ۔یہاں جاری کئے جانیوالے ایک اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ یہ تجویز چین کے نائب وزیر بیرونی امور کونگ شوان یو نے رواں ہفتے افغان صدر اشرف غنی کیساتھ ایک ملاقات کے دوران پیش کی ۔ شوان یو نے کہا کہ افغانستان چین کے اقتصادی بیلٹ کیلئے بنیادی اہمیت کا حامل ہے ۔انہوں نے پشاور ، کابل اور کوئٹہ ریلوے کے علاوہ اقتصادی راہداریوں اورعلاقائی تعاون کے بارے میں افغانستان ، چین اور پاکستان کے درمیان سہ فریقی مذاکرات شروع کرنے کی سفارش کی ، کوئٹہ ۔ کابل اور پشاور ۔کابل ریلوے لائنوں کی چینی تجویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے اشرف غنی نے کہا کہ افغانستان پورے خطے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اپنے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے مراسم اور دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے ۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…