جمعہ‬‮ ، 27 مارچ‬‮ 2026 

صبر کا پیمانہ لبریز،پی سی بی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کیخلاف جنگ کا اعلان کردیا

datetime 2  دسمبر‬‮  2016 |

لاہور( این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار خا ن نے کہا ہے کہہم بھارت کیساتھ کھیلنے کو تیار ہیں، معاہدے کے باوجود انکار پر بھارت کے خلاف نہ صرف قانونی چارہ جوئی کا پروگرام بنا رہے ہیں بلکہ آئی سی سی سے مالی نقصان کا مطالبہ بھی کریں گے ،ہمارا واضح موقف ہے کہ کھیل اور سیاست کو الگ الگ ہونا چاہیے ، بھارت کے اقدام پر کھیلوں کی تمام فیڈریشنوں کیساتھ مل کر مشترکہ لائحہ عمل بنائیں گے ،یقینی طور پر بھارتی حکومت نے قومی ہاکی جونیئر ٹیم کو کھیلنے کی اجازت نہیں دی ہو گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قذافی اسٹیڈیم میں ڈس ایبل کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

چیئرمین پی سی بی شہر یار خان نے کہا کہ بھارت کی حکومت دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے ۔بھار تی کرکٹ بورڈ ہم سے کھیلنا چاہتا تھا لیکن وہاں کی حکومت نے کلیئرنس نہیں دی ۔ اسی طرح یقیناًبھارت میں ہونے والے جونیئر ورلڈ کپ میں بھارتی ہاکی فیڈریشن تو پاکستان کو مدعو کرنا چاہتی ہو تی لیکن بھارتی حکومت نے رکاوٹ ڈالی ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کرکٹ اور ہاکی سمیت دیگر کھیلوں کے مقابلے دیکھنا چاہتے ہیں اس لئے کھیل اور سیاست کو الگ الگ ہونا چاہیے ۔ ہاکی سمیت کھیلوں کی دیگر فیڈریشنوں کے ساتھ بھارت کے ساتھ کھیلوں کے معاملہ پر مشترکہ پوزیشن لیں گے او رجو بھی مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا اس پر عمل کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بگ تھری معاہدے پر اس وعدے پر دستخط کئے تھے کہ بھارت پاکستان کے ساتھ سیریز کھیلے گا لیکن دو سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود کوئی سیریز نہیں ہو رہی۔

اب ہم نے اس معاہدے کو لے کر آئی سی سی میں جانے میں کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ بھارت کا اثر و رسوخ ہونے کے باوجود ہماری بھی سنی جاتی ہے ۔ہم بھارت کے ساتھ کھیلنے کے لئے تیار ہیں لیکن بھارتی کرکٹ بورڈ کا موقف ہے کہ انہیں حکومت کی جانب سے کلیئر نس نہیں دی جاتی ۔بی سی سی آئی نے ہمارے ساتھ آٹھ سالوں میں چھ کرکٹ سیریز کھیلنے کا معاہدہ کیا لیکن کوئی سیریز نہیں کھیلی گئی اس لئے ہم قانونی چارہ جوئی کا پروگرام بنا رہے ہیں اور آئی سی سی سے نقصان کا مطالبہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش پریمئر لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کا کوئی سکینڈل سامنے نہیں آیا، پرستاروں کا کمرے میں آنا سکیورٹی والوں کا قصور ہے، کھلاڑی کا نہیں۔ جب پی سی بی کو واقعہ کی رپورٹ ملے گی تو پھر اسے دیکھیں گے ۔

شہریار خان نے کہا کہ مصباح الحق جب یہاں آئے تھے تو ان کے ساتھ بہت سے معاملات پر بات ہوئی تھی اور انہیں کم از کم ایک سال مزید کپتانی کرنے کا کہا ہے کیونکہ ان کی موجودگی سے نئے لڑکوں کو سیکھنے کا موقع ملے گا۔وقت آنے پر دیکھا جائے گا کہ مصباح کا متبادل کون ہوگا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم کو تیاری کا موقع نہیں مل سکا ۔سائیڈ میچ بھی وائٹ واش ہوگیا تھا ۔سلیکشن کمیٹی کے معاملات میں دخل نہیں دیتا ، سلیکشن کمیٹی خود کپتان اور کوچ سے مشاورت کے بعد ٹیم کا اعلان کرتی ہے ۔ علاوہ ازیں پی سی بی چیئرمین نے ڈس ایبل کرکٹرز کیلئے 5لاکھ روپے جبکہ ویل چیئر کرکٹرز کیلئے 2لاکھ روپے فنڈ کا اعلان کیا ۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…