جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

کراچی میں صورتحال کشیدہ،ایم کیو ایم کے دوگروپوں میں ٹھن گئی

datetime 2  دسمبر‬‮  2016 |

کراچی (این این آئی) ایم کیو ایم کی صفائی مہم کے پہلے روز شاہ فیصل کالونی میں ایم کیو ایم لندن اور پاکستان کے کار کنان آ منے سامنے آگئے اور انہوں نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے لگائے اور دھکے دیے جس کے باعث صورت حال کشیدہ ہوگئی۔اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے سینئر رہنما عامر خان لندن میں مقیم واسع جلیل اور دیگر بعض رہنماؤں پر ان کے نام لے کر برس پڑے اور کہا کہ یہ لوگ پاکستان آکرسیاست کریں، لندن سیکارکنان کوورغلایا اوراستعمال کیا جارہا ہے۔

لندن میں بیٹھے افراد کا مقصد ایم کیوایم پاکستان کو کمزور کرنا ہے، ایم کیوایم پاکستان کانقصان عوام اورملک کانقصان ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی اچھا کام شروع کرتے ہیں تو چند لوگ آکر نعرے لگادیتے ہیں ، جو لوگ 22اگست کے نعرے کے ساتھ ہیں وہ( مصطفی عزیز آ بادی، واسع جلیل اور قاسم علی رضا)پاکستان آکر سیاست کریں۔انہوں نے کہا کہ اگست کے بعدصورتحال تبدیل ہوئی، ہم اب عوام کیلئے نکل آئے ہیں، شہرمیں بعض جگہوں پر ہمیں کام سے روکا جارہا ہے، دیواروں پرچاکنگ کی جارہی ہے جس میں ہمیں غدارکہا جارہا ہے۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…