جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

معروف بھارتی اداکارہ نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی

datetime 3  دسمبر‬‮  2016 |

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ ہیمانی شیو پوری اداکاری کے بعد سیاست کے میدان میں کود پڑیں اور حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔بالی ووڈ اداکارہ ہیمانی شیوپوری نے فلمی کیرئیر کا آغاز1984 سے کیا اور اب تک لا تعداد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہے جب کہ اداکارہ نے متعدد بلاک بسٹر فلموں میں مختلف سائیڈ کردار میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جس میں ’’ہم آپ کے ہیں کون‘‘،’’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘‘،’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘،’’کبھی خوشی کبھی غم‘‘،’’واستو‘‘اور’’امراؤ جان‘‘ شامل ہیں تاہم فلموں میں مختلف کرداروں کو بخوبی نبھاکر خوب شہرت حاصل کی ہے لیکن اب اداکارہ نے ایک اور پیشہ بھی اپنا لیا ہے۔
اداکارہ ہیمانی شیوپوری نے اداکاری کے میدان میں کامیابی کے بعد سیاست میں قدم رکھ دیا ہے اور حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے جب کہ اداکارہ اگلے برس بھارتی ریاست اترکھنڈ اسمبلی کے انتخابات میں بھی حصہ لیں گی۔ حکمران جماعت میں شمولیت کے موقع پراداکارہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قائدانہ صلاحیتوں اور پالیسیوں کے باعث پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے۔
واضح رہے کہ ا س سے قبل بھی اداکارہ ہیما مالنی ، شترو گھن سنہااور جیا بچن سمیت متعدد فلمی ستارے سیاست میں قدم رکھ چکے ہیں۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…