جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

ریلوے حادثات کی روک تھام کے لیے جامع منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے جس کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا

datetime 2  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی )وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ریلوے حادثات کی روک تھام کے لیے جامع منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے جس کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا ۔ خواجہ سعد رفیق نے پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ریلوے حادثات کی روک تھام کے منصوبہ میں قلیل مدتی اور طویل مدتی اقدامات شامل ہوں گے ۔تمام ریلوے حادثوں کی تحقیقات کی روشنی میں یہ منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایا وزارت ریلوے نے کوہاٹ راولپنڈی ریل کار کی بحالی کے لیے کام شروع کردیا ہے جس کو بند ہوئے 12 سال گزر چکے ہیں ۔کوہاٹ راولپنڈی ریل کار مئی 2017میں فعال ہوجائے گی۔خواجہ سعد رفیق نے مزید بتایا سبی ، ہرنائی خوست ریلوے سیکشن 2017میں فعال ہوجائے گا۔ سبی ہرنائی خوست ریلوے سیکشن کی بحالی پر 3 ارب روپے خرچ کیے جا رہے ہیں ۔سبی اور ہرنائی میں نئے ریلوے سٹیشن بنائے جا رہے ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…