جمعہ‬‮ ، 27 مارچ‬‮ 2026 

’’میں اپنے الفاظ واپس لیتا ہوں‘‘ وزیر اعلیٰ نے کھلے دل سے معذرت کر لی

datetime 2  دسمبر‬‮  2016 |

پشاور(این این آئی)وزیراعلی کے پی کے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب ہمارے پاس آتے ہیں تو میں انہیں ویلکم کروں گا ، حشر نشراورباغی کہنے والی باتیں واپس لیتا ہوں۔
ایک انٹرویو میں خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کا اعلان میں نے تو نہیں کیا تھا ،میں لاک ڈاؤن کیخلاف تھا بلکہ حکومت نے پورے ملک کو سیل کیا ہوا تھا۔
خان صاحب کو کہا تھا کہ آپ نے اعلان کیا تو حکومت خودلاک ڈاؤن کرے گی جبکہ پارٹی چیئرمین کی جانب سے لاک ڈاون کا اعلان تو 2 دن بعدکا تھااگرعدالتی فیصلہ نہ آتاتو 2 تاریخ کے بعد عمران خان نے خود نکلنا تھا۔
پرویزخٹک نے کہاکہ اسلام آباد اپنے پارٹی چیئر مین سے ملنے اور حکومت کے لاک ڈاؤن کو ’’ان لاک‘‘ کرنے کیلئے جارہا تھاپولیس کی جانب سے تشدد اور شیلنگ پر بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا کہ اگر خیبر پختونخوا کی پولیس کو دیکھا جائے تو وہاں کی پولیس بالکل آزاد ہے اس میں کسی قسم کی سیاسی مداخلت نہیں ہے، مگر میں سڑکیں بند کرنے اور تشدد کیخلاف مقدمہ لڑوں گا ۔
کیبنٹ کے جو ارکان موجود تھے وہ عدالت جائیں گے ، کیس کیلئے ہزاروں کارکن تیار ہیں، اب عدالت ہی عدالت بتائے گی کہ ہم پر شیلنگ ٹھیک تھی کہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ میرے کچھ بیانات کو غلط رنگ دینے کی کوشش کی گئی ہے جبکہ میں حشر نشراورباغی کہنے والی باتیں واپس لیتا ہوں۔
وفاقی حکومت کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب ہمارے پاس آتے ہیں تو میں انہیں ویلکم کرونگا اور نہ وزیراعظم یا وزیرداخلہ کو اپنے صوبے میں آنے سے نہیں روکوں گا۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…