جمعہ‬‮ ، 27 مارچ‬‮ 2026 

پنجاب فوڈاتھارٹی کے حکام کی لاہور،اولپنڈی‘ فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں کارروائی ،کون سے کھانے کے اہم مراکزبندکردیئے ،وجہ کیانکلی ،جان کرآپ دنگ رہ جائیں گے

datetime 1  دسمبر‬‮  2016 |

لاہور(این این آئی ) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بیکریوں ‘ ریستورانوں اور کھانے پینے کی دیگر دکانوں پر چیکنگ کر کے 3کو سیل‘ 15کو وارننگ‘ دیگر کو ہزاروں روپے جرمانہ کر دیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نورالامین مینگل کی ہدایت پر فوڈ اتھارٹی ٹیم علامہ اقبال ٹاؤن نے کسانہ فوڈز ملتان روڈ‘ ماشاء اللہ سردار ہوٹل‘ الباسط ملک شاپ‘ شیخ جی سویٹس اینڈ بیکرز جی ٹی روڈ چونگی سٹاپ کو صفائی کی ناقص صورتحال‘ غیرمعیاری غذائی اجزا‘ حشرات الارض کی موجودگی‘ کھانے کی اشیا پر لیبل وغیرہ نہ ہونے پر ہزاروں روپے جرمانہ کر دیا جبکہ مغل پورہ میں ڈیسنٹ لڈوپیٹھی کے پروڈکشن یونٹ‘ وفاقی کالونی میں ندیم سویٹس کے پروڈکشن یونٹ‘ جلو موڑ پر شبیر سویٹس‘ سمن آباد میں کراچی اچانک بریانی کے پروڈکشن یونٹ کو ناقص صفائی‘ غیرمعیاری غذائی اشیاء‘ حشرات الارض کی موجودگی اور دیگر خلاف ورزیوں کی بنا پر سیل کر دیا۔

گوجرانوالہ میں اروپ ٹاؤن میں اصلی مکہ مرغ دال چاول کو ناقص انتظامات کی بناپر 10ہزار روپے جرمانہ جبکہ رمضان سویٹس کو سیل کر دیا۔ فوڈ اتھارٹی ٹیم نے بھولا ملک شاپ‘ فریش جوس کارنر‘ ملک جی مرغ چنے‘ حاجی عبدالغنی امرتسری پائے‘ سپرچکن بریانی نندی پور‘ سیٹلائٹ ٹاؤن میں مدینہ ہوٹل‘ بسم اللہ ملک شاپ اور سویٹ ہاؤس کو صفائی کے ناقص انتظامات پر وارننگ جاری کر دی۔

فیصل آباد میں جھنگ روڈ پر مدینہ مرغ چنے‘ داتا مرغ چنے‘ بغدادی حلیم‘ بسم اللہ مرغ چنے‘ عبدالقیوم سموسہ کارنر اور پیپلزکالونی میں زین بیکرز اینڈ ڈیریز کو صفائی کے انتظامات اور حشرات الارض کی روک تھام کے اقدامات کی وارننگ جاری کی۔ راولپنڈی میں فوڈ اتھارٹی ٹیم نے فیصل شاہد روڈ ٹیکسلا میں النورانی بریانی اور نان سینٹر ‘ چاندنی چوک میں سائیں جی مرغ پلاؤ اینڈ ریسٹورنٹ کو ایف آئی ایف او سسٹم استعمال نہ کرنے ‘ صفائی کے ناقص انتظامات اور اشیاء کی دیکھ بھال نہ کرنے پر ہزاروں روپے جرمانہ کر دیا۔ کرتاریاں مارکیٹ میں گلگت بلتستان ریفریشمنٹ سنٹر‘ مقدس سموسہ کارنر اور کشمیر ملک شاپ کو صفائی کے ناقص انتظاما ت پر وارننگ جاری کر دی۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…