جمعہ‬‮ ، 27 مارچ‬‮ 2026 

وہی ہواجس کاڈرتھا،حکومت پنجاب نےبالآخرگھنٹے ٹیک دیئے ،منافع خوربھی پریشان

datetime 1  دسمبر‬‮  2016 |

لاہور ( این این آئی) پاکستان وناسپتی مینو فیکچررز ایسوسی ایشن نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے تشکیل دی گئی خصوصی کمیٹی سے کامیاب مذاکرات کے بعد ہڑتال ختم کرنے اورجمعہ سے گھی اور کوکنگ آئل کی سپلائی بحال کرنے کا اعلان کر دیا ، گزشتہ روز سپلائی بند ہونے سے دکانداروں نے قلت کو جواز بناتے ہوئے عوام سے زائد قیمتیں وصول کیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے گھی ملز کے سیمپل لینے اور 3گھی ملوں کو ناقص کوکنگ آئل اور گھی تیار کرنے پر سیل کرنے پر پاکستان وناسپتی مینو فیکچررز ایسوسی ایشن نے گھی اور کوکنگ آئل کی سپلائی بند کر کے ہڑتال کر دی تھی جس کے باعث مارکیٹوں میں گھی اور کوکنگ آئل کی قلت ہو گئی اور اس کی گرانفروشی بھی شروع ہو گئی ۔ اس صورتحال کو ختم کرنے کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین، صوبائی وزیر انڈسٹری چوہدری شفیع گجر ،سیکرٹری انڈسٹری مجتبیٰ پراچہ ،سیکرٹری خوراک آصف بلال لودھی ، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل پر مشتمل خصوصی کمیٹی تشکیل جس نے مذاکرات میں پاکستان وناسپتی مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے عہدیداران کو یقین دہانی کروائی کہ ان کے تمام معاملات طے کر دیئے جائیں گے۔

جس پر ایسوسی ایشن کے چیئرمین اعزاز الٰہی ملک نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے وسیع تر مفاد میں جمعہ سے مارکیٹیوں میں گھی اور کوکنگ آئل کی سپلائی شروع ہو جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ قانونی طور پر پنجاب فوڈ اتھارٹی گھی ملوں کی چیکنگ نہیں کر سکتی کیونکہ گھی ملیں وفاقی وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ذیلی ادارے پاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے دائرہ کار میں آتی ہیں اور انہی کہ معیار کے مطابق گھی اور کوکنگ آئل تیار کرتے ہیں ۔ قبل ازیں گزشتہ روز بھی پاکستان وناسپتی ایسوسی ایشن کی کال پر دوسرے روز بھی ملک بھر میں گھی ملوں کی ہڑتال جاری رہی جبکہ مارکیٹوں میں سپلائی کا عمل بھی معطل رہا ۔ پاکستان وناسپتی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیساتھ مذاکرات کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کہ صرف متعلقہ وزارت کے ذمہ دار سے مذاکرات ہوں گے اور جب تک مطالبات تسلیم نہیں ہوتے گھی ملیں نہیں کھولیں گے۔ذرائع کے صرف پنجاب میں روزانہ 10ٹن گھی کی ضرورت ہوتی ہے جسے روزانہ سپلائی سے پورا کیا جاتا ہے ۔مختلف علاقوں میں دکاندارو ں نے گھی ملوں کی ہڑتال کو جواز بناتے ہوئے قیمتوں میں از خو د ضافہ کر کے عوام سے زائد قیمتیں وصول کیں ۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…