اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

معروف ترین ہائوسنگ سوسائٹی میں کرپشن ،اسلام آباد سے گرفتاراہم شخصیت کے خلاف مقدمہ واپس لینے کےلئے حکومت کی مشاورت ،ایساکیوں کیاجارہاہے ،تہلکہ خیزانکشاف

datetime 1  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )معروف ترین ہائوسنگ سوسائٹی میں کرپشن ،اسلام آباد سے گرفتاراہم شخصیت کے خلاف مقدمہ واپس لینے کےلئے حکومت کی مشاورت ،ایساکیوں کیاجارہاہے ،تہلکہ خیزانکشاف. وفاقی حکومت کی فشر مین کو آپریٹو سو سائٹی سندھ کے سابق سربراہ نثار مورائی کے خلاف کرپشن اور جرائم پیشہ گروپوں کو فنڈنگ کاکیس واپس لینے پر مشاورت، وزارت پورٹس اینڈ شپنگ نے نثار مورائی کے خلاف کیس واپس لینے کی سمری تیار کر لی ،وزارت قانون سے نثار مورائی کے خلاف کیس واپس لینے کی سمری کی منظوری لی جائے گی ،

وزارت پورٹس اینڈ شپنگ کے ذرائع کے مطابق ایک سیاسی جماعت کی درخواست پر نثار مورائی کے خلاف کیس واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس کے لئے باضابطہ طور پر ایک سمری تیار کر لی گئی ہے جس کی وزارت قانون و انصاف سے منظوری لی جائے گی ، واضح رہے کہ نثار مورائی کو رواں سال مارچ اسلام آباد سے گرفتار کر کے کراچی منتقل کیا گیا تھا ،

نثار مورائی 90 روز کے ریمانڈ پر رینجرز کی تحویل میں بھی رہ چکے ہیں جس کے بعد انہیں پولیس کی تحویل میں دیا گیا تھا ۔نثار مورائی پر کراچی میں مختلف جرائم پیشہ گروپوں کو فنڈنگ اور سرکاری فنڈز سے بڑے پیمانے پر کرپشن کے الزامات ہیں۔دریں اثناء وفاقی وزیرپورٹس اینڈ شیپنگ سینیٹر میر حاصل بزنجو سے جب ان اطلاعات پر موقف لینے کیلئے موبائل فون پر رابطہ کیاگیا تو انھوں نے فون ایٹنڈ نہیں کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…