لاہور(آئی این پی) پیپلزپارٹی کے سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے 4مطالبات کی منظوری کیلئے جو ڈیڈ لائن دی اس سے حکومت کو ہی فائدہ حاصل ہو گا‘حکومت سوچے اور منصفانہ فیصلے کریں ‘مودی کے خلاف پاکستان توڑنے کی سازش کرنے کا مقدمہ عالمی عدالت میں لے جانے کیلئے وزیراعظم کو خط لکھوں گا‘ شادی عمران خان کا ذاتی معاملہ ہے وہ 2 کریں 4 یا 5 ان کی مرضی ہے۔
جمعرات کو بلاول ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمن ملک نے کہا کہ پاکستان کا ہارٹ آف ایشیا میں جانے کا فیصلہ اچھا ہے امن کو ایک موقع دینا چاہئے ‘ بھارت کو ہٹ دھرمی چھوڑ کر اپنا رویہ درست کرنا ہوگالاہور: بھارت کشمیریوں پر ظلم وستم اور پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہاہے ۔
انہوں نے کہا کہ اگر بھارت سارک کانفرنس رکوا سکتاہے تو پاکستان ہارٹ آف ایشیا رکوانے کیلئے لابنگ کیوں نہ کر سکایہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ناکامی ہے‘ پہلے بھی کہا اور اب بھی کہہ رہاہوں داعش پاکستان میں موجود ہے بھارت سی پیک رکوانے کیلئے دہشت گردی کروا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز حکومت سندھ کو مطلوبہ افسران نہ دے کر سندھ وفاق کو کمزور کررہاہے‘ لوگ حقیقی احتساب چاہتے ہیں ایسا نہیں جیسا پیپلز پارٹی کے ساتھ کیا گیا‘ شادی عمران خان کا ذاتی معاملہ ہے وہ 2 کریں 4 یا 5 ان کی مرضی ہے۔