بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

سمعیہ چوہدری قتل کیس میں حیران کن انکشافات مقتولہ کے پرس سے ایک ایسی چیز برآمد جس کی کسی کو سمجھ نہیں آ رہی

datetime 1  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) لاہور کے چنبہ ہاؤس میں پراسرار طور پر مردہ پائی گئی مسلم لیگ (ن) کی کارکن متوفیہ سمعیہ چوہدری کی موت کے حوالے سے تحقیقات جاری ، تفتیشی حکام کو سمعیہ کے کمرے میں 3افراد کی موجودگی کے شواہد مل گئے جنہوں نے کھانا بھی اکٹھے بیٹھ کر کھایا،سمعیہ چوہدری کے کمرے کا دروازہ کھلا تھا ، لاش پر کمبل تھا اور منہ سے جھاگ نکل رہا تھا ۔
پرس سے ملنے والے مشکوک پاؤڈر کو فرانزک لیب بھجوا دیا گیا ، مزید انکشاف سامنے آگئے ، صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ سمعیہ چوہدری کی موت کا واقعہ قتل نہیں لگتا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہورمیں ارکانِ اسمبلی کی سرکاری رہائش گاہ چنبہ ہاؤس میں پراسرارطورپرمردہ پائی گئی مسلم لیگی کارکن سمعیہ چودھری کے حوالے سے مزید انکشافات سامنے آئے ہیں۔
سمیعہ کی موت کے بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ چنبہ ہاؤس میں پراسرارطور پرمرنیوالی سمیعہ کاکمرہ کھلا تھا، اندرسے کنڈی نہیں لگی تھی، لاش پر کمبل پڑاتھا اور منہ سے جھاگ بھی نکل رہے تھے،پرس سے ملنے والا مشکوک پاؤڈر فرانزک لیب بھجوادیا گیا۔ تفتیشی حکام کو سمیعہ کے کمرے میں 3 افراد کی موجودگی کے شواہدبھی ملے ہیں۔
ان 3 افراد نے کسی نجی فوڈ کمپنی سے منگوایا گیا کھانا اکٹھے بیٹھ کرکھایا، سمیعہ چودھری کے پرس سے ایک پڑیا بھی ملی جس میں ہلکے سیاہ رنگ کاپاوڈرتھا، دیگر شواہد کے علاوہ یہ پاوڈر بھی معائنے کے لئے فرانزک لیب بھجوا دیا گیاہے۔
دوسری جانب تفتیشی حکام کہتے ہیں کہ سمیعہ کے قتل یا خودکشی کے آثار نہیں ملے، کمرے کی اشیاء بالکل صحیح حالت میں تھیں۔ لاش دیکھ کرپتہ چلتا ہے کہ کوئی مزاحمت بھی نہیں کی گئی تاہم موت کی اصل وجہ کاتعین کیمیکل ایگزامینر کی رپورٹ آنے پر ہی کیا جا سکے گا۔
دوسری جانب پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ واقعہ قتل نہیں لگتا ،چنبہ ہاؤس میں خاتون کی موت نشہ آور شے زیادہ مقدار میں لینے سے ہوئی ہے ، چنبہ ہاؤس کے ملازم نے سمعیہ کے لئے کمرہ بک کرایا تھا۔
واضح رہے کہ لیگی کارکن 35 سالہ سمعیہ چوہدری چند روز قبل چنبہ ہاؤس کے ایک کمرے میں مردہ پائی گئی تھیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق جس کمرے میں سمیعہ مقیم تھی وہ چنبہ ہاؤس کے ملازم سلامت نے اپنی ضمانت پر دلوایا تھا۔
گاڑی کا مالک بھی کوئی اشرف نامی شخص نکلا۔ دونوں افراد پولیس کی حراست میں ہیں جن سے تفتیش جاری ہے۔ چنبہ ہاؤس میں سمعیہ کی خدمت پر مامور ملازم زین العابدین کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…