ہفتہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2026 

پاکستان کے اہم شہر میں 2لڑکیوں کی شادی ۔۔ نیا ہنگامہ کھڑا ہو گیا

datetime 1  دسمبر‬‮  2016 |

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) یوں تو پاکستان میں آجکل سب کچھ ہی بہت عجیب و غریب ہو رہا ہے تاہم آج کی نوجوان نسل میں جو سب سے عجیب و غریب بات دیکھنے میں آرہی ہے وہ محبت کی شادی ہے ۔ آج کے نوجوان طبقے میں محبت کا معیار کیا ہے ؟ اس کا جواب شاید کوئی بھی نہی دے سکے گا۔ تازہ ترین میسر اطلاعات کے مطابق ملتان میں دو لڑکیوںکی شادی کا مقدمہ لایا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ ملتان بنچ نے ایم ایس نشتر ہسپتال کو جنس تبدیل ہونے کے بعد کلاس فیلو سے پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کا 5 دسمبر کو طبی معائنہ کرانے کے لئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیا ہے۔تونسہ شریف کی عائشہ سجاد نے درخواست دائر کی تھی کہ اس کی کلاس فیلو نازیہ احمد حسن کی جنس تبدیل ہونے کے بعد نام منیل احمد رکھ لیا اور دونوں نے اپنی پسند و مرضی سے شادی کر لی تو اس کے والدین نے غلط حقائق پر اس کے اغوا کا جھوٹا مقدمہ شوہر کے خلاف درج کرا دیا اس لئے مذکورہ مقدمہ خارج کرنے کا حکم دیا جائے۔ تاہم عائشہ خاتون کی ساس عدالت میں پیش ہوئیں اور بیان دیا کہ جنس کی تبدیلی کا بیان سراسر غلط ہے اور اس کی بیٹی ابھی نازیہ احمد حسن ہے اور اس کی جنس تبدیل نہیں ہوئی۔واضح رہے کہ اس خبر کے منظر عام پر آتے ہی عوام کی جانب سے شدید رد عمل دیکھنے میں آرہا ہے ۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…