ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

پاناما لیکس، کیس ختم ہوگیا،عمران خان نے بڑی خبرسنادی

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنی گالہ(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف قوم ٗپارلیمنٹ اور سپریم کورٹ کے سامنے جھوٹ بولتے رہے ٗ بیرون ملک جائیداد کا انکشاف ہونے پر کہانی بدلی جارہی ہے ٗ عدالت میں ثابت کر دیا دبئی میں جب سٹیل مل بیچی گئی تو وہ خسارے میں تھی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شریف خاندان گزشتہ 7 ماہ سے پاناما پیپرز سے متعلق کہانیاں بدل رہا ہے اور بیرون ملک جائیداد کا انکشاف ہونے پر کہانی بدلی جارہی ہے، شریف فیملی کے بیانات میں تضاد سامنے آیا ہے ٗ سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت جاری ہے تاہم کیس آج ختم ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ انہوں نے قوم، پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ میں بھی جھوٹ بولا اور آج یہ بات ثابت ہوگئی ہے ٗ اس جھوٹ کے پیچھے اربوں روپے کی جائیدادیں باہر چھپائی گئیں۔

عمران خان نے کہا کہ میاں شریف کی دبئی میں اسٹیل مل لگانے کی اصل کہانی تھی اور قطری حاتم طائی سے پیسے لینے کی کہانی دوسری ہے ٗعدالت میں ان کے جمع کرائے گئے دستاویزات کے مطابق دبئی کی اسٹیل مل نقصان میں تھی، شریف فیملی کو2.6ملین درہم کانقصان ہوا لہذا اسٹیل مل میں خسارہ ہوا تو پیسہ کہاں سے آیا، اسمبلی میں نوازشریف نے کہا تھا ان کے پاس تمام دستاویزات ہیں ٗ ان کے ذہن میں بھی نہیں تھا کہ کیس یہاں تک آئے گا۔ انہوں نے کہاکہ ججوں نے کہا کہ ان کے پاس کوئی دستاویز نہیں ہے اور عدالت نے آج نوازشریف کے بچوں کی عمروں پربھی سوال اٹھائے جب کہ قطری شہزادے کی خط کی دھجیاں اڑادی ہیں ٗ

عمران خان نے کہاکہ 2012ء میں مریم نواز شریف نے تو کسی بھی قسم کی پراپرٹی سے متعلق انکار ہی کر دیا تھا اور اگر پانامہ پیپرز نہ آتے تو یہ کبھی ان جائیدادوں کو تسلیم ہی نہ کرتے۔عمران خان نے کہاکہ پانامہ لیکس انکشافات کے بعد سے مسلم لیگ (ن) کا موقف بدل رہا ہے ٗنواز شریف نے اسمبلی میں کھڑے ہو کر کہا کہ ہمارے پاس تمام دستاویزات ہیں لیکن آج عدالت سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ منی ٹریل ہے ہی نہیں اور سپریم کورٹ کو کوئی دستاویزات ہی نہیں دی گئیں۔ یہ سمجھتے تھے کہ پانامہ لیکس کا معاملہ پارلیمنٹ میں رہے گا اور کچھ دنوں کے بعد لوگ بھول جائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…