اسلام آباد(این این آئی)وزیرمملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ ایان کس کے پیسے لے کر جارہی تھیں جب احتساب ہوا تو بلاول بھٹوزرداری کے والد کی بھی پکڑ ہوگی ٗ سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے عابد شیرعلی نے کہا کہ جھوٹ بولنے والوں کا قلع قمع کرنے کا وقت آگیا ٗشیخ رشید جیسے بے پیندہ لوگوں کی
سیاست ختم ہونے کاوقت آگیا ٗ شیخ رشید کا لال حویلی سے سیاسی جنازہ نکلے گا۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیرشہید کا نام بھی پاناما پیپرزمیں ہے توان کا بینی فشری کون ہے ٗقوم بلاول سے حساب مانگے گی ٗ احتساب ہوا توبلاول بھٹوکے والد کی بھی پکڑہوگی۔عابدشیرعلی نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے دورمیں اربوں روپے کی کرپشن
کی گئی ٗ بلاول کسی کوچاچا پکارتے ہیں تو کسی کوپھوپھی بلاتے ہیں ٗبلاول کی آنٹی ایان کس کے پیسے لے کرجارہی تھیں اورمعلوم نہیں بلاول کی آنٹی کتنی بارپیسے لے کرباہرگئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ بلاول صاحب آپ
کی والدہ بے نظیر بھٹو کا نام بھی پاناما میں ہے ٗآپ پرسرے محل کا الزام بھی ہے۔بلاول کو اپنے انکل،پھپھیوں کا جواب بھی دینا ہوگا۔