اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابق امریکی ایجنٹ ایڈورڈ سنوڈن نے گھر واپسی کا ارادہ ظاہر کردیا محکمہ خارجہ کی ترجمان کا کہناہے کہ سنوڈن کو وطن واپس آنا چاہئے ، جبکہ قانون کے ماہرین کہتے ہیں واپسی پر سنوڈن کو پانچ سال قید سے سزائے موت ہوسکتی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان میری نے واشنگٹن میں میڈیا کوبتایاکہ ایڈورڈ سنوڈن کو بہت پہلے وطن واپس آجانا چاہئے تھا۔لیکن وہ ابھی واپس آجائیں۔امریکا ان کا ملک ہے۔ امریکی قانون کے ماہرین کے مطابق اگر سنوڈن واپس آیا تو ملک سے غداری کرنے پر پانچ سال قید سے سزائے موت ہوسکتی ہے۔امریکی قانون کے مطابق ملک سے غداری کرنے کی سزا موت ہے۔گزشتہ روز امریکا کے سابق ایجنٹ ایڈورڈ سنوڈن نے روس کے شہر ماسکو میں میڈیا سے گفتگو میں کہاتھاکہ وہ گھرجانا چاہتے ہیں۔اور جلد واپس چلے جائیں گے۔