اسلام آباد(آئی این پی)وزیرمملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ شور مچانے والے سیاسی لوٹے خود کرپشن کے بے تاج بادشاہ ہیں،شہبازشریف کا جہاز اڑانے والا پائلٹ آج اربوں پتی کیسے بن گیا،پہلے الزامات لگاتے اور بائیکاٹ کرتے ہیں پھر اسی اسمبلی کی دھول چاٹتے ہیں،بھابڑابازار سے شیخ رشید کا سیاسی جنازہ نکلے گا ،الزامات لگانے والے شرمندہ ہم سرخروہوں گے،بلاول ٹام کروز بن کر میدان میں تو آگئے اور سب کو چاچا بھی بنالیا،پہلے یہ تو بتائیں کہ ان کی آنٹی آیان اور انکل ٹپی کس کے پیسے باہر لے جارہے تھے،ان کی والدہ کا نام بھی پانامہ لسٹ میں ہے،پہلے خود جواب دیں جن کا اپنا خاندان کرپشن میں نام رکھتا ہے،آج وہ وضو کرکے کھڑ ے ہوگئے ہیں،سندھ کی عوام کو بھوکا ماردیا گیا،بلاول اپنے والد کو پاکستان بلوائیں پھر احتساب کی بات کریں ۔وہ بدھ کو پانامہ کیس کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کا دامن کل بھی صاف آج بھی صاف ہے،پانامہ کیس سے سرخرو ہوکر نکلیں گے،اس کیس سے ایک نئی تاریخ رقم ہوگی۔انہوں نے کہاکہ دو دہائیوں سے وزیراعظم نوازشریف پر جھوٹے الزامات لگائے جارہے ہیں،مشرف دور میں الزامات بھی لگائے گئے اور احتساب بھی کیا گیا،تہمتیں لگانے والے تب بھی شرمندہ ہوئے آج بھی شرمندہ ہوں گے،ہمیں عدالت عظمیٰ پر مکمل بھروسہ ہے۔عابد شیرعلی نے کہا کہ شور مچانے والے سیاسی لوٹے خود کرپشن کے بے تاج بادشاہ ہیں،ایک شہبازشریف کا جہاز اڑانے والا پائلٹ تھا،وہ آج اربوں پتی بن گیا اور اب صرف پانامہ پر بات کرنا چاہتے ہیں ،ایسانہیں ہوگا احتساب سب کا ہوگا،اب عدالت ہی نہیں سڑکوں پر بھی ان کے جھوٹوں اور الزامات کا احتساب کیا جائے گا،پہلے الیکشن کمیشن پر الزامات اور پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کرتے ہیں پھر اسی اسمبلی کی دھول چاٹتے ہیں،سیاسی لوٹے قوم کا وقت ضائع کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ راولپنڈی کے سیاستدان شیخ رشید سائیکل پر بیٹھتے ہیں اربوں پتی کیسے بن گئے،لال حویلی سے شیخ رشید کا سیاسی جنازہ نکلے گا،بھابڑا بازار سے دو بندے بھی ان کے جنازہ کو کندھا دینے کیلئے نہیں آئیں گے۔عابدشیرعلی نے کہاکہ بلاول کی آنٹی ایان کس کے پیسے باہر لے جارہی تھیں،ان کے انکل شرجیل میمن کے گھر سے اربوں روپے نکلے بلاول آج ٹام کروز بن کر آگئے ہیں،کسی کو انکل کسی کو چاچو بنا لیا۔پہلے اپنے والد زرداری کو تو وطن واپس لے آئیں اس شخص کو کس چیز کا خوف ہے،بلاول کی والدہ کا نام بھی پانامہ لسٹ میں شامل ہے،پہلے اس کا جواب تو دیں،یہ نہیں ہوسکتا کہ اپنا خاندان کرپشن میں نام رکھتا ہو اور آپ وضو کر کے پاک صاف ہوجائیں۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بتائیں کہ ان کے انکل مظفر ٹپی کس کے کھربوں روپے لوٹ کر باہر لے جارہے تھے،سارا سندھ جانتا ہے کہ ٹپی کس کے فرنٹ مین ہیں،ذوالفقار مرزا سے تین تین شوگر ملیں کس نے چھینی اس کا بھی جواب دیا جائے،بلاول کے خاندان نے پاکستان کو لوٹا سندھ کی عوام کو بھوکا مار رہے ہیں،بلاول کو احتساب کی بات کرنے سے پہلے اپنے انکل،والد اور پھوپیوں کی کرپشن کا بھی جواب دینا ہوگا۔
شور مچانے والے سیاسی لوٹے خود کرپشن کے بے تاج بادشاہ ہیں,عابد شیر علی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
مولانا طارق جمیل نے بچے سے ہاتھ کیوں نہیں ملایا اور بچہ کون ہے؟ وضاحت سامنے آگئی
-
تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان
-
ڈاکٹر سارنگ ہلاکت کیس میں اہم پیش رفت،مقتول کی اہلیہ مبینہ طور پر ملوث نکلی
-
عید الاضحیٰ کے دوران ملک بھر میں موسم کیسا رہےگا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
-
پی ڈی ایم اے پنجاب کا صوبہ بھر میں آندھی اور بارشوں کے متعلق الرٹ
-
ایک میزائل، متعدد نشانے، بھارت کا’’مشن دیویاستر‘‘ کے تحت ایڈوانسڈ اگنی میزائل کا کامیاب تجربہ
-
پاکستان کی ایران جنگ بندی کوششیں، یو اے ای ناراض، پاکستانی کارکنوں کی بے دخلی شروع، نیو یارک ٹائمز ک...
-
مزید 191 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائیٹیاں سامنے آ گئیں
-
حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ بتا دی
-
بیرونِ ملک جانے والے پاکستانی شہریوں کو اہم ہدایت جاری
-
اداکار وجے کا وزیراعلیٰ بنتے ہی گھریلو صارفین کو مفت بجلی دینے کا حکم
-
شاہین آفریدی نے بنگلا دیش کیخلاف ٹیسٹ میچ میں بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا
-
کسٹم گودام میں لگی آگ پر 22 گھنٹوں بعد بھی قابو نہ پایا جاسکا، 100 سے زائد گاڑیاں جل گئیں
-
ایٹمی تنصیبات ختم کرنے سے انکار، امریکی تجویز پر ایرانی جواب کی تفصیلات سامنے آگئیں



















































