پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

بشارالاسد پر قاتلانہ حملہ ،شامی وزارت اطلاعات کا حیرت انگیز ردعمل

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دمشق(این این آئی)شامی وزارت اطلاعات نے صدر بشارالاسد پر قاتلانہ حملے کی کوشش سے متعلق خبر کو غلط اور بے بنیاد قراردے دیا ہے اور کہا ہے کہ اس کی ویب سائٹ ہیک ہوچکی ہے اور اس کے بعد یہ جھوٹی خبر پوسٹ کی گئی تھی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت اطلاعات نے اپنے فیس بْک صفحے پر یہ اعلان کیا ہے۔

اس سے چند گھنٹے قبل وزارت کی سرکاری ویب سائٹ پر ایک خبر پوسٹ کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ بشارالاسد زہر خورانی کا شکار ہوگئے ہیں اور ان کی صحت سخت خراب ہے۔اس کے بعد سے ویب سائٹ پر قارئین کے لیے اطلاعات یا خدمات فراہم نہیں کی جارہی ہیں۔ہیکروں کی پوسٹ کی گئی خبر میں یہ تفصیل بتائی گئی تھی کہ صدر بشارالاسد کو کیسے زہر دیا گیا تھا۔اس سے وہ کس طرح خطرناک وبائی مرض کا شکار ہوگئے ہیں اور ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان کا علاج کررہی ہے۔ایک سرکاری ویب سائٹ پر یہ خبر پوسٹ ہونے کے بعد صدر بشارالاسد کے حامیوں اور مسلح افواج کے درمیان بھی کنفوڑن پھیل گئی تھی۔

پھر وزارت اطلاعات کو اپنے فیس بْک صفحے پر وضاحت کرنا پڑی ہے اور اس نے کہا ہے کہ جن خبروں سے کسی قسم کے نقصان کا اندیشہ ہے،وہ تمام مکمل طور پر غلط ہیں۔وزارت اطلاعات کی ویب سائٹ دمِ تحریر کام نہیں کررہی تھی اور یہ بھی واضح نہیں کیا گیا ہے کہ وہ کیوں کام نہیں کررہی ہے۔آیا وہ ابھی مرمت کے عمل سے گزر رہی ہے یا اس کو مکمل طور پر بحال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔یہ بھی معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ ویب سائٹ کو ہیک کرنے والے شامی باغیوں سے وابستہ ہیں یا وہ کسی غیر ملک سے تعلق رکھتے ہیں

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…