بیجنگ(آئی این پی)چین نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ باہمی شراکت داری کو فروغ دینے کے لئے مشترکہ طور پر کام جاری رکھا جائے گا ۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کینگ شوانگ نے پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی تقرری کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ
دونوں ممالک میں باہمی تعاون کی سدا بہادر اسٹریٹجک شراکت داری موجود ہے،باہمی دوستی ہر اعتماد پر پورا اتری ہے اور اس شراکت داری کو مزید فروغ دینے کے لئے ہم پاکستان کے ساتھ مل کر کام جاری رکھیں گے ۔
واضح رہے کہ چینی سفیر سن وی ڈونگ نے بھی جنرل زبیر محمود حیات اور جنرل قمر جاوید باجوہ کو پاک فوج میں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے ۔چینی سفیر نے جنرل زبیر محمود حیات اور جنرل قمر جاوید باجوہ کی کامیابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک اور افواج کے مابین تعلقات مزید فروغ پائیں گے ۔