جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

فلموں کا نیا دور۔۔ پاکستان اب کس ملک کے ساتھ مل کر فلمیں بنانے جا رہا ہے ؟

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

کراچی(این این آئی) پاکستان اور جرمن کے اشتراک سے فلم بنانے کیلئے پر عزم ہوں‘ کراچی میں چند فلم پروڈیوسرز سے بات ہوئی ہے جلد ہی معاملات طے کرکے اپنی نئی فلم کا اعلان کروں گا یہ بات جرمنی سے آئے فلم ڈائریکٹر سہیل قمر نے کراچی پریس کلب میں پاکستان فلم ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے اپنی ڈرامہ سیریل ’’تاجور‘‘ کی ٹیم کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر تاجور کا مرکزی کردار ادا کرنے والے پاکستان نژاد برطانوی اداکار محمود سلطان ‘اداکارہ بسما خان اور اداکار محبوب سلطان کے علاوہ فلم ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر عبدالوسیع قریشی‘ جنرل سیکریٹری پرویز مظہر ‘کراچی پریس کلب کے سیکریٹری اے ایچ خانزادہ و دیگر نے بھی اظہار خیال کیا جبکہ نظامت کے فرائض سینئر صحافی خالد فرشوری نے انجام دیئے‘ ڈائریکٹر سہیل قمر نے صحافیوں کو بتایا کہ ان کی سیریل26 اقساط پر مبنی ہے جس کی ریکارڈنگ لاہور میں شروع کردی گئی ہے ۔ سیریل کے ڈائریکٹر اورفوٹو گرافر بھی جرمنی سے آئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں فلمیں بنانے کیلئے ماحول ساز گار ہے میں چاہتا ہوں کہ پاکستان اور جرمنی کے اشتراک سے ایک بین الاقوامی معیار کی فلم بناؤں جس کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔ سیریل میں روحانی شخصیت تاجور کا مرکزی کردار ادا کرنے والے فنکارمحمود سلطان جو صرف اس سیریل کی ریکارڈ کیلئے پاکستان آئے تھے انہوں نے کہا کہ میں بہت سی فلموں اور ڈراموں میں کام کرچکا ہوں۔ پچھلے دنوں ریلیز ہونیوالی فلم ’’ ایکٹر ان لاء‘‘ میں جج کا کردار ادا کیا تھا لیکن تاجور کا کردار ادا کرکے مجھے فنی تسکین ملی ہے اداکار محبوب سلطان نے کہا کہ سہیل قمر ایک تجربہ کار ڈائریکٹر ہیں۔ جنہوں نے ہم سے اچھے انداز میں کام لیا ہے اداکارہ و ماڈل بسما خان نے کہا کہ میرے لئے یہ اعزاز کی بات ہے کہ میں سہیل قمر کے ساتھ کام کررہی ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اپریل2017 ء میں اپنی ذاتی فلم بھی شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں بعد ازاں اے ایچ خانزادہ اور پرویز مظہر نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فنکاروں اور تکنیک کاروں کی ہر ممکن مدد اور تعاون کیلئے میڈیا ہر طرح سے ان کے ساتھ کھڑا نظر آئیگا۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…