منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

مصری جوڑے کی ”داعشی“ اسٹائل میں شادی کی بارات

datetime 5  مارچ‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)شادی کی تقریب کو زندگی کے یادگار لمحات بنانا ہر نو بیاہتا جوڑے خواہش ہوتی ہے مگرمیں مصر میں دلہا دلہن نے اپنی شادی کی تقریبات کو روایتی طریقے سے ہٹ کر مشرق وسطیٰ میں سرگرم سخت گیر گروپ دولت اسلامیہ عراق وشام”داعش“ کے اسٹائل میں منعقد کر کے ایک نئی مثال رقم کی ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مصری دلہن شیمائ ضیف کے وہم وگمان میں بھی نہیں ہوگا کہ اس کی شادی کی تقریب ”داعشی“ مظالم کی عکاس بن عالمی شہرت بھی حاصل کرے گی لیکن اس کے ہونے والے شوہر احمد شحات نے اپنی شادی کی تقریب اور بارات کو داعش کے مظالم کو اجاگر کرنے کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا۔شادی کی تقریب میں نو بیاہتا جوڑے کے رقص کے لیے ایک آہنی پنجرہ تیار کیا گیا جس میں دونوں نے ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑ کر رقص کیا۔ یہ آہنی پنجرہ داعش کے اس آہنی قفس کی عکاسی کرتا ہے جس میں تنظیم کے جنگجو مخالفین کے یرغمال بنائے گئےافراد کو رکھتے ہیں اور بعد ازاں انہیں قتل کر دیا جاتا ہے۔ داعش نے یرغمال بنائے گئے اردنی پائلٹ معاذ الکساسبہ کو بھی ایسے ہی ایک آہنی پنجرے میں بند کیے رکھا اور آخر کار اسی پنجرے ہی میں اسے زندہ جلا کر درندگی کی آخری حدیں بھی پھلانگ دی تھیں۔مصر میں ’داعشی اسٹائل‘ میں ہونے والی شادی کی اس منفرد تقریب پر سوشل میڈیا پر ملا جلا رد عمل سامنے آیا ہے۔ انٹرنیٹ پر بعض صارفین نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجرے میں شادی کا رقص پیش کرکے نوبیاہتا جوڑے نے داعش کے ہاتھوں قتل کیے گئے لوگوں کے اہل خانہ کی دل آزاری کی ہے تاہم بعض دوسروں کا کہنا ہے کہ شیماءضیف اور احمد شحات نے پنجرے میں رقص پیش کرکے داعش کے مظالم کو اجاگر کرکے ایک نئی مثال قائم کی ہے۔دلہا احمد شحات کا کہنا ہے کہ داعشی اسٹائل میں شادی کی تقریب منعقد کرنے کا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں بلکہ دہشت گرد تنظیم ”داعش“ کے مظالم کو اجاگر کرنے کا ایک نیا اسلوب ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا ان کے اس اقدام سے داعش کی طرف سے انہیں کوئی خطرہ ہوسکتا ہے؟ تو انہوں نے اس کی تردید کی اور کہا کہ ہمیں داعش کی طرف سے کسی خطرے کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر شادی کی منفرد تقریب کی ویڈٰیو فوٹیج کی غیرمعمولی مقبولیت سے ظاہرہ ہوتا ہے کہ عوام الناس نے اسے پسند کیا ہے حالانکہ میں نے ”فیس بک“ کے خصوصی صفحے سے ویڈیو ہٹا بھی دی تھی اس کے باوجود اسے بڑے پیمانے پر شیئر کیا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…