ہفتہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2026 

نامعلوم افراد کی فائرنگ ،اسٹیج اداکار سمیت 4افراد زخمی،حالت نازک

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

ملتان(آئی این پی)ملتا ن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اسٹیج اداکار مظہر احسن سمیت 4افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ملتان کے علاقے النگ بوہڑگیٹ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سٹیج اداکار سمیت4افراد زخمی ہوگئے۔ سٹیج اداکارمظہراحسن سمیت چاروں زخمیوں کو نشترہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں سٹیج اداکار کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔

پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے اسٹیج اداکار زخمی ہوئے۔دوسری طرف فائرنگ سے زخمی ہونے والے تین بھائیوں کو بھی زخمی فرحان،بلال اورعلی کو نشتراسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق واقعہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے، تاہم حتمی نتیجہ تفتیش کے بعد ہی سامنے آئے گا، ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور میں بھی اسٹیج اداکارہ قسمت بیگ کو دوران ڈکیتی بارہ گولیاں ماری گئی تھیں، جس کے بعد وہ اسپتال میں دوران علاج چل بسی تھیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…