جمعہ‬‮ ، 27 مارچ‬‮ 2026 

خیبرپختونخوااور قبائلی علاقہ جات کیلئے بڑے منصوبے کا اعلان کردیاگیا

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

لاہور( آئی این پی )وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے فاٹا کو ریلوے نیٹ ورک میں شامل کرنے اور پشاور سے طورخم تک ریل لنک کی فزیبلٹی تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریلوے میں فیصلے گھنٹوں میں کیے جائیں مہینوں میں نہیں، فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کی ضرورت ہے جس کیلئے ریلوے کلیدی کردار ادا کرے گا۔ سی پیک منصوبے کی کامیابی کے بعد تجارت کے بڑھتے ہوئے حجم کے پیش نظر طورخم سے افغانستان اور سنٹرل ایشیاء تک رسائی حاصل کرنے کے لئے چمن-سپن بولدک سیکشن کے متبادل روٹ بنانے کیلئے بھی واضح حکمت عملی تیار کی جائے۔

وزیر ریلویز نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں اورپاکستان ریلویز کے بہترین افراد کی مناسب حکمت عملی کی بدولت چائنیز اور ایشین ڈویلپمنٹ بنک کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک بھی اب پاکستان ریلوے کے ساتھ جوائنٹ وینچر کرنا چاہتے ہیں۔ وہ پیر کویہاں ریلوے ہیڈکوارٹرآفس لاہور میں ایم ایل ون، ٹو اورتھری لنک سے متعلق اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ اجلاس میں ابتدائی ڈیزائن اور سروے سے متعلق سی پیک ٹیم لیڈر محمد اشفاق خٹک نے وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ ایم ایل ون (کراچی ۔پشاور) پرتیزی سے کام جاری ہے جواگلے ماہ کے اواخر تک مکمل ہو جائے گا۔

وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے فاٹا سے متعلق اپنی رائے کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کی ضرورت ہے جس کیلئے ریلوے کلیدی کردار ادا کرے گا۔ سی پیک منصوبے کی کامیابی کے بعد تجارت کے بڑھتے ہوئے حجم کے پیش نظر طورخم سے افغانستان اور سنٹرل ایشیاء تک رسائی حاصل کرنے کے لئے چمن-سپن بولدک سیکشن کے متبادل روٹ بنانے کیلئے بھی واضح حکمت عملی تیار کی جائے۔ وزیر ریلویز نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں اورپاکستان ریلویز کے بہترین افراد کی مناسب حکمت عملی کی بدولت چائنیز اور ایشین ڈویلپمنٹ بنک کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک بھی اب پاکستان ریلوے کے ساتھ جوائنٹ وینچر کرنا چاہتے ہیں ۔

چیف الیکٹریکل انجینئرمسز امبرین زمان نے مسافر کوچز میں 110وولٹ سے220وولٹ میں تبدیلی کے حوالے سے وزیرریلوے کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 260میں سے 51کوچز میں یہ تبدیلی عمل میں لائی جاچکی ہے۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ اس تبدیلی سے نہ صرف مسافروں کو کوچز میں بہترین سہولیات کی دستیابی ممکن ہوسکے گی بلکہ ٹرینوں کی کارکردگی اور ریلوے کی آمدن میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوسکے گا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ جلد ہی باقی 209کوچز میں جون 2017تک 220وولٹ کی سپلائی کو ممکن بناکر ریلوے فلیٹ میں شامل کیا جائے۔ کوہاٹ –

راولپنڈی ٹرین بحالی سے متعلق اب تک ہونے والی پیش رفت پرچیف انجینئر اوپن لائن بشارت وحیدنے وزیر ریلوے کو بریفنگ دی۔ اجلاس میں چیئرپرسن ریلویز مسز پروین آغا، چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد جاوید انور، مشیر ریلویز انجم پرویز، ممبر فنانس غلام مصطفی، سی پیک ٹیم لیڈر محمد اشفاق خٹک ،ایڈیشنل جنرل منیجرٹریفک مقصودالنبی، ایڈیشنل جنرل منیجر انفراسٹرکچر ہمایوں رشید، ایڈیشنل جنرل منیجر مکینکل لیاقت علی چغتائی،ڈی آئی جی ریلوے پولیس شارق جمال، چیف آپریٹنگ سپرنٹنڈنٹ محمود حسن ،چیف مکینکل انجینئرکیرج اینڈ ویگن عدنان شافع، چیف انجینئر سگنل محمد عطاء اللہ اورچیف الیکٹریکل انجینئر مسزامبرین زمان سمیت دیگر ریلوے افسران نے شرکت کی۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…