ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

سپریم کورٹ سخت برہم۔۔شیخ رشید بڑی مشکل میں پھنس گئے

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے شیخ رشید احمد کی نااہلی کیس کی سماعت 2ہفتے کیلئے ملتوی کر دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں قائم 3رکنی بینچ نے اثاثہ جات چھپانے پر شیخ رشید کے خلاف دائر مقدمے کی سماعت کی، عدالت نے شیخ رشید کی غیر حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے دوبارہ نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کی اور سماعت 2ہفتے کیلئے ملتوی کر دی۔
سماعت شروع ہوئی تو شیخ رشید کی غیر حاضری پر عدالت نے رجسٹرار آفس سے استفسار کیا کہ کیا شیخ رشید احمد کو نوٹس جاری کیا گیا تھا جس پر رجسٹرار آفس کی جانب سے جواب دیا گیا کہ شیخ رشید کو نوٹس جاری کیا گیا تھا مگر وہ حاضر نہیں ہوئے۔چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے ریمارکس دیے کہ’’ شیخ رشید نے تو عدالت آنے کی زحمت بھی نہیں کی‘‘ تاہم بعد میں کیس کی تاریخ سے متعلق نوٹس نہ ملنے پر عدالت نے انہیں دوبارہ نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 2ہفتے کیلئے ملتوی کر دی۔
یاد رہے مسلم لیگ نواز کے رہنما شکیل اعوان نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شیخ رشید نے الیکشن کمیشن کو پیش کردہ گوشواروں کی تفصیلات میں اپنے اثاثہ جات چھپائے ہیں جس پر انہیں نااہل قرار دیا جائے۔اس سے قبل الیکشن ٹربیونل نے شیخ رشید کے خلاف شکیل اعوان کی درخواست کو خارج کر دیا تھا جس کے بعد انہہوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے ،کیس کی سماعت چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں قائم 3 رکنی بینچ کر رہا ہے ، بینچ میں جسٹس امیرھانی مسلم اور جسٹس اعجاز الاحسن بھی شامل ہیں ۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…