منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جنرل قمر جاوید باجوہ پر بہت بڑی ذمہ داریاں آچکی ،بھارت کیا کررہاہے؟پرویز مشرف کے انکشافات

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(آئی این پی)سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ 10کور کے کمانڈر تھے جو بہت بڑی کور ہے ، اب ان پر بہت بڑی ذمہ داریاں آچکی ہیں ، ان کے ساتھ میرا ذاتی طورپر کوئی رابطہ نہیں رہا ، بلوچستان اور پنجاب میں فرقہ ورانہ دہشت گردی ہے ،بھارتی وزیراعظم چالاکی کر رہا ہے ،ایک طرف ملنے کے لئے بلا رہا ہے اور دوسری طرف پانی روک رہا ہے ،ہمیں امن چاہیے جس کے لئے مسائل حل کرنے ضروری ہیں ۔

وہ اتوار کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ 10کور کے کمانڈر تھے جو بہت بڑی کور ہے ، اب ان پر بہت بڑی ذمہ داریاں آچکی ہیں ،فوج کی سب سے بڑی ذمہ داری دشمن کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تیار رہنا ہے ۔پرویز مشرف نے کہا کہ ان کے فیصلوں میں سب سے پہلے پاکستان کو مدنظر رکھا جائے تو کبھی غلطی نہیں ہوگی ، ان کے ساتھ میرا ذاتی طورپر کوئی رابطہ نہیں رہا ، بلوچستان اور پنجاب میں فرقہ ورانہ دہشت گردی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پورا یقین ہے کہ بھارت کے خلاف مہم جوئی نہیں کر سکتا ،

بھارتی وزیراعظم چالاکی کر رہا ہے ،ایک طرف ملنے کے لئے بلا رہا ہے اور دوسری طرف پانی روک رہا ہے ،نریندر مودی ہماری پیٹھ میں چھرا گھونپ رہا ہے ۔ سابق صدر نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر جہاں آپ بیٹھے ہیں وہ جگہ آپ کی ہوتی ہے ،ہمیں امن چاہیے جس کے لئے مسائل حل کرنے ضروری ہیں ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…