پیر‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2026 

سی پیک اورروس کو گوادر تک رسائی ،پرویزخٹک نے ایک کام کی حمایت دوسرے پر انتباہ کردیا

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

لاہور( این این آئی)وزیر اعلیٰ خیبر پختوانخواہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ سی پیک میں روس کو گوادر تک رسائی دینا اچھی بات ہے ،خیبر پختونخوا ہ کی حکومت نے سی پیک منصوبے کی کبھی بھی مخالفت نہیں کی ،نواز شریف نے ویسٹرن روٹ کے حوالے سے جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کریں ،حکمران عوام کو دھوکہ دیتے اور جھوٹ بولتے ہیں نواز شریف سی پیک کے حوالے سے تمام جماعتوں کو مطمئن کریں ورنہ اس کے خطرناک نتائج نکلیں گے ،شہباز شریف کے کہنے پر پنجاب پولیس نے پی ٹی آئی کے کارکنوں پر شیلنگ کی میں انکے خلاف ہائی کورٹ میں جا رہا ہوں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف پنجاب کے سابقہ صدر اعجاز احمد چوہدری کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سپیکر اسد قیصر، صوبائی وزیر شاہ فرمان، ایم ایل اے غلام محی الدین دیوان ، ایم پی اے شنیلا روت ، ثوبیہ کمال ، جاوید بھٹی ، فیاض بھٹی ، ملک بابر اعوان ، ارشد گوندل سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا کہ سب سے پہلے ویسٹرن روٹ بننا چاہیے تھا جو کہ چھوٹا روٹ تھا ۔انہوں نے کہا کہ فرسودہ نظام کا خاتمہ اور میرٹ کا نظام لانے سے ملک ہی ترقی کرسکتاہے ،ہمیں کسی کی ضرورت نہیں ،پی ٹی آئی کی خیبر پختونخواہ کی حکومت نے ساڑھے تین سالوں میں عوام کو ڈلیور کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو صوبے کی عوام نے تبدیلی کے لئے ووٹ دیا تھا ،پی ٹی آئی کی خیبرپختونخواہ کی حکومت پارٹی منشور پر سو فیصد عمل کر رہی ہے ،میرے نزدیک میگا پراجیکٹ تعلیم ، صحت ،کرپشن کا خاتمہ اور میرٹ کا نظا م لانا ہے اور عوام کا پیسہ عوام پر ہی خرچ ہو رہا ہے ،نیا خیبر پختوانخواہ بنتا نظر آ رہا ہے ، یہ ہمار ا ملک ہے اسے کوئی بند نہیں کر سکتا ،ملک ٹریک پر نہیں چل رہا ،ملک میں مغل بادشاہوں کی حکومت ہے ،بد ترین ڈکٹیٹر شپ قائم ہے دوسرے صوبوں کے منتخب عوامی نمائندوں کا راستہ روکنا نام نہاد جمہوریت کے دعویداروں کے منہ پر طمانچہ ہے ایسا تو فوجی ڈکٹیٹروں کے دور میں بھی نہیں ہوا ، ہم اسلام آباد میں احتجاج اور توڑ پھوڑ نہیں کرنے آ رہے تھے بلکہ ہمارے لیڈر عمران خان کے گھر کا محاصرہ ہوا تھا ، شہباز شریف کے کہنے پر پنجاب پولیس نے پی ٹی آئی کے کارکنوں پر شیلنگ کی میں انکے خلاف ہائی کورٹ میں جا رہا ہوں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…