اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

نئے آرمی چیف جنرل جاوید قمرباجوہ کے آبائی شہرمیں جشن کاسماں ،مٹھائیاں تقسیم

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نئے آرمی چیف جنرل جاوید قمرباجوہ کے آبائی شہرگکھڑ میں جشن کا سماں ہے یہاں خوشی کی لہر دوڑ گئی مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور مبارک بادیں دی گئیں۔ گکھڑ میں کرنل اقبال باجوہ کے پانچ بچے ہیں جن میں بیٹے جاوید باجوہ، قمر جاوید باجوہ، طارق باجوہ دو بیٹیاں

خاورہ بیگم اور طاہرہ بیگم شامل ہیں۔ ان کی والدہ کا نام حمیدہ بیگم تھا۔ قمر جاوید باجوہ کی نامزدگی پر نوجوانوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا۔ قمر جاوید باجوہ کے چچا انور باجوہ اور کزن عاصم حسین باجوہ، قاسیم حسین باجوہ نے ان کے آرمی چیف بننے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔نئے آرمی چیف جنرل باجوہ کے والد کرنل محمد اقبال باجوہ کی آخری پوسٹنگ کوئٹہ چھاؤنی تھی جو کہ 1966/1967 میں اچانک ہارٹ اٹیک کی وجہ سے انتقال کر گئے تھے ان کی قبر گکھڑ منڈی ریلوے اسٹیشن کے ساتھ واقع قبرستان مشرقی چیمیانوالہ میں ہے ان کے والد نے 1965 ءکی جنگ میں لاہور بارڈر پر بھی حصہ لیا تھا ان کے دادا کا نام عنائیت اللہ باجوہ اور ایک حقیقی چچا کا نام افتخار باجوہ تھا زمیندار خاندان سے تعلق ہے

گکھڑ کے علاوہ نواحی گاؤں کوٹ سعداللہ میں زرعی اراضی ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کے ننھیال کا تعلق محلہ رونٹی جلالپور جٹاں سے ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کے قریبی عزیزوں چوہدری ناصر وڑائچ، چوہدری سلیم وڑائچ، چوہدری ساجد وڑائچ، ڈاکٹر آفتاب گوندل نے بتایا کہ جنرل صاحب نے ابتدائی تعلیم جلالپور جٹاں میں حاصل کی اور اپنے بچپن کے ایام اسی شہر میں گزارے۔ چند ماہ قبل وہ اپنی ممانی کی وفات پر فاتحہ خوانی کے لئے چوہدری ناصر وڑائچ کے گھرآئے تھےاور اپنے بچپن کی یادیں تازہ کیں۔ یوں جنرل راحیل شریف کی ریٹائرمنٹ کے بعد جنرل قمر جاوید باجوہ کا بھی ضلع گجرات سےتعلق ضلع کے لئے ایک اور منفرد اعزاز ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کے والد بھی پاک فوج سے وابستہ تھے ان کا خاندان 60سال قبل پسرور کے گائوں اچا پہاڑ نگ سے ہجرت کرکے سرگودہا چلا گیا تھا ۔ان کے ننھیال نواحی گائوں تلونڈی عنایت خان میں بھی نئےآرمی چیف کا خاندان جٹ باجوہ ہے۔یہ خاندان اسلام اور پاکستان سے محبت کرنے والا ہے ۔جنرل باجوہ ایک راسخ العقیدہ مسلمان ہیں ۔جنرل جاوید قمر باجوہ کے آرمی چیف مقرر ہونے کی خوشی میں باجوہ برادری کے سرکردہ لوگوں نے مٹھائی تقسیم کی ہے اورلوگ جوق د رجوق ان کومبارکباددینے آرہے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…