نئ دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) نئے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی تقرری میں بھارت نے دلچسپی لی ہے ۔ بھارتی میڈیا نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو کشمیر (آزادکشمیر) اور لائن آف کنٹرول کے معاملات کا گہرا تجربہ رکھنے والا جرنیل قرار دیا ہے بھارتی میڈیا میں جنرل قمر جاوید باجوہ کے بارے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ انہوں نے شمالی علاقوں میں فوج کے ایک ڈویژن کی کمانڈ کی ہے۔
وہ دسویں گور کے کمانڈر بھی رہے ہیں۔ دسویں کور ہی کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کا جواب دیتی ہے۔ حال ہی میں پاکستان کی دسویں کور سے تعلق رکھنے والے فوجی جوانوں نے جام شہادت نوش کیا ہے۔ بھارتی اخبارات نے لکھا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ دنیا کی چھٹی بڑی فوج کے سربراہ بنے ہیں۔
بھارتی میڈیا نے یہ بھی کہا ہے کہ جب جنرل قمر جاوید باجوہ کانگو میں اقوام متحدہ کے تحت پاکستان کے امن دستے کی کمان کر رہے تھے تو اس وقت بھارت کے امن دستے کی قیادت بھارت کے سابق آرمی چیف جنرل بگرم سنگھ کر رہے تھے ایک بھارتی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ زیادہ توجہ حاصل کرنے کے خواش مند نہیں وہ اپنے فوجی دستوں کے ساتھ زیادہ دلچسپی اور تعلق کو ترجیح دیتے ہیں۔بھارتی میڈیاکاکہناہے کہ لائن آف کنڑول پرپاک بھارت کشیدگی عروج پرہے اوربھارت کوجارحیت کرنے پربھاری نقصان کابھی سامناکرناپڑرہاہے جبکہ نئے آرمی چیف کے تقررکے بعد بھارت کی پریشانی میں مزدی اضافہ ہوگیاہے ۔