اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ شب چنبہ گیسٹ ہاؤس لاہور کے ایک کمرے سے40 سال کی خاتون کی لاش ملی۔ پولیس ذرائع کےمطابق چنبہ ہاؤس لاہور کے کمرے سےملنےوالی لاش کی شناخت صائمہ چودھری کےنام سے ہوئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ کمرہ ساہیوال سےتعلق رکھنےوالےلیگی ایم این اے چوہدری محمد اشرف کےنام پر الاٹ تھا۔
دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ نواز کے ایم این نے چودھری اشرف کا کہنا ہے کہ چمبہ ہاؤس میں میرے نام پر کمرہ کس نے بک کروایا مجھے کوئی علم نہیں ہے، میں آج تک چمبہ ہاؤس نہیں گیا۔ایم این اے چودھری اشرف کا کہنا ہے کہ مجھے نہیں علم کے میرے نام پر کمرہ کس نے بک کروایا تھا ،میں نےآج تک چمبہ ہاؤس میں کمرہ بک نہیں کروایا ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ چمبہ ہاؤس کی انتظامیہ نے مجھ سے پوچھے بغیر ہی کمرہ بک کیا ہے ۔ سمیعہ کے حوالے سے سوال پر چودھری اشرف نے کہا کہ میں سمیعہ کو جانتا ہوں اور اس سے میری قومی اسمبلی میں کئی بار ملاقات بھی ہو چکی ہے،سمیعہ کا تعلق میرے حلقہ سےہے۔ہوسکتا ہے سمعیہ نے میرے نام کے ریفرنس سے کمرہ بک کرایا ہو میں اس معاملے سے لاعلم ہوں ۔
جبکہ دوسری جانب سمعیہ کے شوہر آصف علی کا کہنا ہے کہ میری بیوی مسلم لیگ نواز کی سیاسی ورکر ہے ، سمعیہ کارکنوں کے ہمرا شورکوٹ گئی تھی اور ادھر سے لاہور گئی، آصف کا مزید کہنا ہے کہ میر ی بیوی پہلے بھی کئی مرتبہ چمبہ ہاؤس جا چکی ہے، سمعیہ کے شوہر نے ایف آئی آر میں الزام عائد کیا کہ نامعلوم افراد نےمیری بیوی کو زیادتی کے بعد قتل کیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق مقتولہ کی شناخت سمعیہ کے نام سے ہوئی ہے ، ساہیوال سے اپنی ایک سہیلی کے ساتھ شادی میں شرکت کے لیے لاہور آ ئی تھی ،مقتولہ سمعیہ کے حوالے سے انکشاف ہوا ہے کہ وہ ساہیوال کے معروف سیاسی گھرانے کی بیٹی اور سابق ایم این اے کی نواسی ہے۔
معروف پاکستانی سیاسی رہنما کی نواسی زیادتی کے بعد قتل ۔۔ لاش ن لیگ کے کس معروف رہنما کے کمرے سے ملی ؟
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لئے بڑا اعلان
-
شہری یہ انجیکشن ہرگز نہ لگوائیں! الرٹ جاری
-
پاکستانیوں کے لیے بغیر جاب آفر جرمنی جانے کا سنہری موقع
-
پاکستانی پولٹری فارمز ’سپر بگز‘ کا گڑھ بننے لگے، برطانوی اخبار کی رپورٹ میں انکشاف
-
مفتی طارق مسعود کے بیان پر شوبز شخصیات کا شدید ردعمل
-
قومی بچت سکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئےاہم خبر آگئی
-
آسان شرائط پر قرض، کم آمدن والے افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
صحت کارڈ: سرکاری ملازمین کیلیے خوشخبری آ گئی!
-
فون کو الٹا رکھنا بہتر یا سیدھا؟ ماہرین نے اہم وجوہات بتادیں
-
پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
-
پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبہ بھر میں مون سون بارشوں کے نویں اور آخری سپیل بارے الرٹ جاری کردیا
-
آئی فون 18 پرو اور پرو میکس متعارف ، قیمت میں بڑا اضافہ
-
مریم نواز کی صاحبزادی کا نکاح کل، دلہا کون ہوگا؟ اہم خبر آگئی
-
سکولوں کےحوالے سے ایک اوراہم فیصلہ



















































