پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

صدر مملکت کا آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے اعزاز میں الوداعی عشایہ

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ جنرل راحیل شریف کی قیادت میں پاک فوج نے دیگر تمام قومی اداروں سے بھرپور ہم آہنگی کے ساتھ اندرونی اور بیرونی خطرات کا جرات مندی سے مقابلہ کیا جس سے ان کے احترام اور قومی اعتماد میں اضافہ ہوا۔ صدر مملکت نے یہ بات آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے اعزاز میں الوداعی عشائیے کے موقع پر کہی جس میں ان کے علاوہ چیئرمین سینٹ، سروسز چیفس، ڈی جی آئی ایس آئی، وفاقی وزرا، پارلیمنٹیرین اوردیگر نے شرکت کی۔

صدرمملکت نے آرمی چیف کو مدت ملازمت کی انتہائی کامیابی اور باوقار طریقے سے تکمیل پر مبارک باد دی۔ انہوں نے ملک میں دہشت گردی، انتہاپسندی اور بدامنی کے خاتمے کے لیے آرمی چیف کی قیادت میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت مؤثر حکمت عملی کوسراہا۔ انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف نے اپنے عرصہ قیادت میں پروفیشنل سولجر کی حیثیت سے ذمہ داریاں انجام دیں اور اپنے دور میں ریاست کے تمام اداروں کے ساتھ بھرپور ہم آہنگی سے چلنے کی روایت قائم کی۔ بہادری ، پیشہ ورانہ مہارت اور بہترین نظم و ضبط پاک فوج کی شناخت ہے اور جنرل راحیل شریف کے دور میں یہ شناخت مزید توانا ہوئی۔

گزشتہ تین برسوں کے دوران اندرونی اور بیرونی خطرات سے جن سے جرات مندی سے نمٹا گیا صدر مملکت نے اس کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے مزید کہا قومی ترقی اور عام آدمی کی بہبود کے لیے ریاست کے تمام اداروں کا یکسو ہونا احسن اور ناگزیر ہے اور ریاست کے امور میں عام آدمی کی بہبود اہمیت حاصل کر جائے تو اجتماعیت میں خود بخود بہتری پیدا ہو جاتی ہے۔انہوں نے جنرل راحیل شریف کے بہتر مستقبل ،صحت اور خاندان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔ صدر ممنون حسین اور آرمی چیف کی ملاقات بھی ہوئی۔آرمی چیف نے رہنمائی اور تعاون پر صدرمملکت کا شکریہ ادا کیا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…