اسلام آباد (نیوز ڈیسک)قومی اسمبلی میں سینیٹ انتخابات کے دوران صحافیوں پر اسمبلی ہال میں اندر داخلے پر مکمل پابندی عائد کی گئی جبکہ قومی اسمبلی میں کوریج کیلئے لگے تمام کیمروں کو بھی بند کر دیا گیا۔جمعرات کے روز سینیٹ الیکشن میں افواہوں سے بچنے کے لئے قومی اسمبلی کی پریس گیلری میں داخلے پر مکمل پابندی رہی اور پہلے سے موجود صحافیوں کو بھی پریس گیلری سے باہر نکال دیا گیا اور قومی اسمبلی ہال کے تمام کیمرے بھی بند کر دیئے گئے۔