جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

جنرل راحیل شریف سے ملاقات ۔۔۔برطانیہ سے اہم شخصیت پاکستان پہنچ گئیں 

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ کے وزیر خارجہ بورس جانسن پاکستان کے دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئےہیں ۔ وزارت خارجہ کے حکام نے بورس جانسن کا ایئر پورٹ پر استقبال کیا۔برطانوی وزیر خارجہ مشیر خارجہ سرتاج عزیزکےساتھ باضابطہ مذاکرات بھی کریں گے۔دونوں رہنما ؤں کی ملاقات کے بعد مشترکہ نیوز کانفرنس بھی کی جائے گی۔برطانوی وزیر خارجہ پاکستان کی سیاسی قیادت سے بھی ملاقات کریں گے،بورس جانسن کی آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات بھی متوقع ہے۔
برطانوی وزیر خارجہ لاہور بھی جائیں گے، وہ دورہ لاہور کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ سے ملاقاتوں کے علاوہ بادشاہی مسجد، شاہی قلعہ اور شاعر مشرق علامہ اقبال پر جائیں گے۔برطانوی وزیر خارجہ کی لاہور آمد پر سیکورٹی کا جائزہ لینے کے لئے چیف سیکرٹری پنجاب کی زیرصدارت ایک اجلاس بھی منعقدہوا جس میں ڈی سی او لاہور محمد عثمان ہوم سیکرٹری پنجاب ،آئی جی پولیس پنجاب اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں برطانوی وزیر خارجہ کے دورہ لاہورکے سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…