پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بنگلادیش نے اسکاٹ لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

datetime 5  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیلسن(نیوز ڈیسک)آئی سی سی ورلڈ کپ کے 27 ویں گروپ میچ میں بنگلا دیش نے اسکاٹ لینڈ کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔نیوزی لینڈ کے شہر نیلسن کے سیکسٹن اوول میں کھیلے گئے میچ میں اسکاٹ لینڈ کی جانب سے دیا گیا 319 رنز کا ہدف بنگلادیش نے 49ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔قبل ازیں اسکاٹ لینڈ نے بنگلا دیش کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کائل کوئٹزر کے شاندار 156 رنز کی بدولت 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر318 رنز بنائے۔ اسکاٹش ٹیم نے اننگز کا آغاز کیا تو پہلی وکٹ 13 کے مجموعی اسکور پر گری جب میک لیوڈ 11 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے جب کہ ہمیش گارڈینر بھی 19 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوگئے۔ اس کے بعد میٹ میچن نے کوئٹزر کے ساتھ 78 رنز کی شراکت جوڑی اور وہ 35 رنز بنا کر آو¿ٹ ہو گئے لیکن کوئٹزر نے شاندار بلے بازی جاری رکھی اور وکٹ کے چاروں طرف شاٹس کھیل کر بنگال ٹائیگرز کو تگنی کا ناچ نچاتے رہے، انہوں نے 4 چھکوں اور 17 چوکوں کی مدد سے 156 رنز بنائے۔پرسٹن مومسن نے 39 رنز کی اننگ کھیلی جب کہ رچی بیرنگٹن کے درمیان 141 رنز کی شراکت قائم ہوئی اور مومسن 43 ویں اوور میں 39 بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔ رچی بیرنگٹن نے 26 اور میتھیو کراس نے ٹیم کے اسکور میں 20 رنز کا اضافہ کیا۔ بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد نے 3، ناصر حسین نے 2 جب کہ شکیب الحسن، شبیر رحمان اور مشرفی مرتضٰی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔



کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…