اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری کے مرشد اور پیشین گوئیوں کے حوالے سے معروف پیر اعجاز شاہ نے پیشین گوئی کی ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کو پانامہ لیکس کیس میں کچھ بھی نہیں ہونے والا۔ پیر اعجاز شاہ نے کہا کہ میں نے گزشتہ روز آصف علی زرداری کی والدہ کی برسی بھی کروائی جس کی ٹی وی چینلز نے کوریج تو کی لیکن خبریں نہیں چلائیں، پیر اعجاز شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف پانامہ لیکس کیس میں سپریم کورٹ سے آرام سے بچ جائیں گے اور انہیں کچھ نہیں ہوگا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پیر اعجاز شاہ قومی اسمبلی کی کارروائی دیکھنے کیلئے پہنچ گئے تھے جہاں وہ میڈیا کی توجہ کا مرکز بھی بنے رہے۔ پیر اعجاز شاہ سیاسی معاملات میں عمران خان کو بھی مشورے دے چکے ہیں۔واضح رہے کہ کچھ حلقوں کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری اپنے مرشد پیر اعجاز شاہ کی اجازت کے بغیر ایک قدم بھی نہیں اٹھاتے۔
سپریم کورٹ نواز شریف کو فارغ کرنے والی ہے؟ زرداری کے پیر اعجاز شاہ نے دھماکے دار پیش گوئی کر دی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لئے بڑا اعلان
-
شہری یہ انجیکشن ہرگز نہ لگوائیں! الرٹ جاری
-
پاکستانیوں کے لیے بغیر جاب آفر جرمنی جانے کا سنہری موقع
-
پاکستانی پولٹری فارمز ’سپر بگز‘ کا گڑھ بننے لگے، برطانوی اخبار کی رپورٹ میں انکشاف
-
مفتی طارق مسعود کے بیان پر شوبز شخصیات کا شدید ردعمل
-
قومی بچت سکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئےاہم خبر آگئی
-
صحت کارڈ: سرکاری ملازمین کیلیے خوشخبری آ گئی!
-
آسان شرائط پر قرض، کم آمدن والے افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
فون کو الٹا رکھنا بہتر یا سیدھا؟ ماہرین نے اہم وجوہات بتادیں
-
پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
-
آئی فون 18 پرو اور پرو میکس متعارف ، قیمت میں بڑا اضافہ
-
مریم نواز کی صاحبزادی کا نکاح کل، دلہا کون ہوگا؟ اہم خبر آگئی
-
سکولوں کےحوالے سے ایک اوراہم فیصلہ
-
سولر پینلز کے نئے ریٹ سامنے آگئے



















































