بدھ‬‮ ، 17 جون‬‮ 2026 

ٹویٹر نے اپنے ہی سی ای او کا اکاونٹ بند کردیا

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

نیویارک (آئی این پی )سوشل میڈیا ویب سائٹ’’ ٹویٹر ‘‘نے اپنے ہی سی ای او کا اکاؤنٹ بند کردیا ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق گزشتہ رات سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کو اس وقت شرمندگی کا سامنا کرناپڑا جب اس کے اپنے سی ای او کا اکاونٹ خود بخود بند ہوگیا۔ٹویٹر صارفین حیران رہ گئے جب انہوں نے کمپنی کے سی ای او جیک ڈورسی کے اکاونٹ تک رسائی کرناچاہی اور انہیں اس پیغام کا سامنا کرنا پڑ اکہ مطلوبہ اکاونٹ تک فی الحال رسائی ممکن نہیں۔سوشل میڈیا پر فورا ہی افواہیں گردش کرنے لگیں کہ یا تو جیک کا اکاونٹ کسی ہیکر کی زد میں آگیا ہے یا پھر متعدد شکایات کی بنا پر کمپنی نے اسے ازخود بند کردیا ہے۔کچھ دیر بعد جب اکاونٹ بحال ہوا تو ٹویٹر کے سی ای نے ایک ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ اکاونٹ کی بندش ایک اندرونی نقص کے سبب عمل میں آئی۔ان کے اس ٹویٹ سے کچھ صارفین میں بدد لی کی لہر دوڑ گئی جن کا کہنا تھا کہ ٹویٹر پہلے بھی کئی اکاونٹس ماضی میں بلا سبب بند کرچکا ہے۔جیک کا اکاونٹ پوری طرح سے بحا ل نہیں ہوپایا ہے جس کی وجہ سے انہیں کچھ سروسز کی فراہمی معطل ہے۔ جب اکاونٹ بحال ہوا تو ان کے فالوورز کی تعداد محض 145 کے لگ بھگ تھی جو کہ رفتہ رفتہ بڑھ کر3.8 ملین تک چلی گئی جبکہ اکاونٹ کی بندش سے قبل ان کے فالوورز کی تعداد 3.9 ملین تھی۔جیک ڈورسی کا شمار ٹویٹر کے بانیان میں ہوتا ہے تاہم 2008 میں انہیں کمپنی سے جبری برطرف کردیا گیا تھا تاہم بعد ازاں وہ اپنی جگہ دوبارہ بنانے میں کامیاب ہوگئے تھے۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…