جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

ٹیم کا اعلان،کپتان نے بڑے میچ کی تیاریاں مکمل کرلیں

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پاناما کیس کیلئے چار رکنی ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ بابر اعوان ٗ سکندر مہمند اور ملائکہ بخاری ٹیم کا حصہ ہونگی ٗ سربراہی نعیم بخاری کرینگے ٗ پاناما کیس میں حامد خان کی دستبرداری پر افسوس ہے ٗپاناما کیس تاریخی اہمیت کا حامل ہے، احتساب سے ڈرنے والے نوازشریف کیساتھ کھڑے ہیں، کمزور ٹیموں سے بڑے بڑے میچ جیتا ہوں ٗعدالت میں جواب کے وقت قطری شہزادہ کہاں سے آگیا؟ ٗلندن شواہد کیلئے نہیں بیٹوں سے ملنے گیا تھا ٗ

شادی سنت رسول ؐ ہے فی الحال ارادہ نہیں ہے ۔ منگل کو عمران خان کی صدارت میں پی ٹی آئی کا اہم اجلاس ہوا جس میں جہانگیر ترین، شیریں مزاری، نعیم الحق اور علیم خان نے شرکت کی۔اجلاس میں عمران خان کے دورہ لندن میں ہونے والی پیش رفت پر مشاورت کی گئی ٗ عمران خان کی جانب سے پاناما لیکس کے حوالے سے اکھٹے کیے گئے مزید شواہد کا جائرہ لیا گیا۔پی ٹی آئی کے اجلاس میں پاناما لیکس کی اگلی سماعت کی تیاری اور لیگل ٹیم کی تبدیلی کے حوالے سے معاملات بھی زیر غور آئے۔اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کے دور ان عمران خان نے پاناما کیس کے لیے چار رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے جس میں بابر اعوان، نعیم بخاری، سکندر مہمند اور

ملائکہ بخاری کو شامل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاناما کیس میں حامد خان کی دستبرداری پر افسوس ہے اور اب پاناما کیس میں پی ٹی آئی پینل کی سربراہی نعیم بخاری کریں گے۔عمران خان نے کہاکہ حامد خان میڈیا کے دباؤ پر کیس سے الگ ہوئے ہیں وہ تحریک انصاف کیساتھ 30 سال سے تھے اور رہیں گے انہوں نے کہا کہ پاناما کیس میں سب کچھ مشاورت سے ہوگاعمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں لیگل ٹیم میں تبدیلی پر غور کیا گیا، ن لیگ کی پاناما کیس میں کوئی تیاری نہیں تھی۔انہوں نے کہاکہ پاناما کیس کو سپریم کورٹ پہنچا کر اپنا فرض ادا کردیا ہے، تحریک انصاف نے پورا زور لگایا تاکہ پاناما کیس کو دبایا نہ جاسکے،

جمہوری ممالک میں پاناما لیکس پر تحقیقات شروع ہوچکی ہیں۔عمران خان نے کہاکہ پاناما کیس تاریخی اہمیت کا حامل ہے، احتساب سے ڈرنے والے نوازشریف کے ساتھ کھڑے ہیں، کمزور ٹیموں سے بڑے بڑے میچ جیتا ہوں۔انھوں نے کہا کہ نوازشریف کی 3تقاریر میں قطری شہزادے کا تذکرہ نہیں کیا گیا، انھوں نے سوال اٹھایا کہ عدالت میں جواب کے وقت قطری شہزادہ کہاں سے آگیا؟عمران خان نے کہا کہ لندن شواہد کے لیے نہیں بیٹوں سے ملنے گیا تھا۔تیسری شادی کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیئرمین نے کہا کہ شادی سنت رسول ؐہے لیکن فی الحال کوئی ارادہ نہیں۔ایک سوال پر عمران خان نے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ یہ کوئی میرا ذاتی کیس نہیں ہے، پاکستان کی تاریخ میں کبھی کسی طاقتور کو عدالت نے نہیں پکڑا۔انہوں نے کہا کہ موٹو گینگ عدالت میں طوطا مینا کی کہانی سنا رہے تھے ہمارے وکلا ساری چیزیں سامنے لائیں گے اور ہمیں کافی ثبوت مل گئے ہیں۔ انہوں نے کہا پاناما کیس پاکستان کا کیس ہے اور تحریک انصاف عدالت کی مدد کر رہی ہے۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…